لاپرواہ اسپتالوں کو نہیں بخشا جائے گا:کجریوال

   

نئی دہلی ، 06 جون (یواین آئی) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے دہلی میں سب سے زیادہ کورونا ٹیسٹ کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ بیشتر نجی اسپتالوں کا تعاون مل رہا ہے لیکن کچھ دواخانے من مانی کررہے ہیں جنکے خلاف کارروائی کی جائیگی۔کجریوال نے ڈیجیٹل پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت کے احکامات کے باوجود کچھ خانگی اسپتال من مانی کررہے ہیں ، ان کو بخشا نہیں جائے گا۔ تمام اسپتالوں کو 20 فیصد بیڈ کورونا کیلئے ریزرو کرنے لازمی ہیں اور جو ایسا نہیں کریں گے ان کو مکمل کورونا کیلئے وقف کردیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ ایک ایپ کے ذریعہ اسپتال میں خالی بستروں کے بارے میں معلومات ملنا شروع ہوگئیں۔