لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے کے لئے سلمان خان کا سخت پیغام۔ ویڈیو

,

   

مذکورہ اداکار نے کہاکہ جو کوئی بھی کرونا وائرس مثبت مریض کے درد کو سمجھ نہیں سکتا ہے وہ انسان نہیں ہیں
ممبئی۔ لاک ڈاؤن کے دوران حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جمعرات کے روز اپنے ایک تیز پیغام میں سلمان خان نے ”جوکر“ قراردیا ہے اور کہاکہ مہلک وباء کے لئے بے شمار لوگوں کی زندگیو ں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

اپنے بھائی والے انداز میں سلمان خان نے لوگوں سے اپیل کی ہے وہ ڈاکٹرس‘ نرسوں اور پولیس جوانوں پر حملہ نہ کریں جو سی او وی ائی ڈی19کے خلاف جنگ میں پہلی صف میں کھڑے ہوئے ہیں۔

اپنے 10منٹ کے سخت ویڈیو جس کو انسٹاگرام پر انہوں نے شیئر کیا اس کی شروعات ”ہیلو‘ نمستے‘ سلام‘ سسریاکال‘ کیم چھو“ سے کیا جو ان کے ریالٹی شو بگ باس کے انداز میں رہا اور کہاکہ ’زندگی کا بگ باس‘ شروع ہوا ہے اور سارے ملک گھر میں لاک ڈاؤن موڈ میں رہ رہا ہے

انہوں نے کہاکہ وہ چاہتے تھے کہ دو دن کی ”چھٹی“ ملے مگر ”اس کرونا سی او وی ائی ڈی19نے ہرکسی جو چھٹی دیدی ہے“۔ خان نے کہاکہ وہ ممبئی کے قریب پنویل کے فارم ہاوز پر اپنی فیملی بشمول ماں‘ دوبہنوں اور ان کے بچوں کے ساتھ ہیں اور کچھ دیگر لوگ بھی ہیں جو ائے تھے۔

اس ویڈیو میں سلمان نے کہاکہ انہوں نے گاؤں سے پانچ کیلومیٹر فاصلے پر اپنے ایک دوست کو راشن لانے کے لئے بھیجا تھا۔

انہوں نے یاد کرتے ہوئے کہاکہ پولیس نے اس کو روکا‘ ان کے دوست نے پولیس جوان سے بات کرنے کے لئے منھ پر سے ماسک نکالا‘ اس کو روکتے ہوئے پولیس جوان نے استفسار کیاکہ ماسک واپس لگالیں۔سلمان نے کہاکہ انہوں نے بھی اپنے دوست کو اس غلطی پر طعنیٰ دیا ہے۔

مذکورہ اداکار نے کہاکہ ”باہر نہ جائیں‘ سماجی طور پر اکٹھا نہ ہوں‘ آپنے گھر والوں کے ساتھ رہیں‘ مذکورہ حکومت نے کہا کہ اگر آپ کو نماز پڑھنا ہے تو گھر میں پڑھیں‘ پوجا کرنا ہے تو گھر میں کریں“۔

مزید کہاکہ جو لوگ اپنے گھروالوں کو مارنا چاہتے ہیں وہ گھر کے باہر قدم رکھیں۔ حکومت کی جانب سے ہر کسی کو راشن ملنے کی یقین دہانے کا حوالے دیتے ہوئے مذکورہ اداکار نے کہاکہ ”باہر جائیں اپنا راشن لینے کے لئے‘ کوئی آپ کو روکے گا نہیں‘

قریب جائیں اور ماسک پہنیں‘ گلووز پہنیں اور اکیلے جائیں“۔مذکورہ اداکار نے کہاکہ جو کوئی بھی کرونا وائرس مثبت مریض کے درد کو سمجھ نہیں سکتا ہے وہ انسان نہیں ہیں