لاک ڈاؤن کے دوران ہندوستان میں 10سے ایک عورت”کھانے سے محروم رہی ہیں“۔ رپورٹ

,

   

وبائی امراض میں خواتین کے غدائیت چیلنجز کو بڑھاوا دیاہے‘ کیونکہ زائد3.2 کروڑ ان کے گھروں میں غذائی قلت کے متعلق تشویش ظاہر کی ہے۔
نئی دہلی۔پچھلے سال کویڈ کی وجہہ سے نافذ لاک ڈاؤن کے دوران 10سے ایک سے زائد یا قریب 3.2کروڑ خواتین ہندوستان میں ”محدود غذا یا پھر محدود غذاء“ کے رہے ہیں۔

مذکورہ رپورٹ جس کا عنوان رکھا گیاہے ”ہندو میں کم آمدنی والے گھروں میں کویڈ19کے خواتین پر اثرات“ جس کی سماجی اثرات کی اڈوئزری گروپ دیلبرگ نے تکمیل کیاہے ملک بھر کی دس ریاستوں بہار‘ گجرات‘ کرناٹک‘ کیرالا‘ مدھیہ پردیش‘ مہارشٹرا‘ اڈیشہ‘ تلنگانہ‘ اترپردیش او رمغربی بنگال میں مارچ24سے 31مئی2020تک 15000خواتین اور 2300مردوں کے قریب بالترتیب سروے کیاہے۔

وبائی امراض میں خواتین کے غدائیت چیلنجز کو بڑھاوا دیاہے‘ کیونکہ زائد3.2 کروڑ ان کے گھروں میں غذائی قلت کے متعلق تشویش ظاہر کی ہے۔

سولہا فیصد سے زائد خواتین جو وبائی امراض سے قبل ماہواری کے پیڈس کا استعمال کرتے تھے اب کے پاس استعمال کے لئے پیڈس محدو د ہوگئے یا پھر رسائی محدود ہوگئی تھی‘ بنیادی طور پر اس کی وجہہ وہ ان اشیاء اب متحمل نہیں رہے تھے۔

اس کے علاوہ تین میں سے ایک یا15فیصد شادی شدہ عورتیں مانع حمل اشیاء تک رسائی سے قاصر رہے بنیادی طور پر اس کی وجہہ وباء کے دوران صحت کی سہولتوں تک رسائی کے متعلق تشویش ہے۔

وہیں کیرالا‘ تلنگانہ او راترپردیش میں اچھا کام کیاگیاہے انہیں ماہواری پیڈس اورمانع حمل اشیاء فراہم کی گئی ہیں‘ رپورٹ میں کہاگیاہے کہ بہار میں سب سے زیادہ خواتین کا حصہ (49 فیصد) کے ساتھ کم رسائی رہی ہے۔

رپورٹ کی مصنف اور دلبیرگ اڈوائزرس کی پارٹنرسویتا ٹوٹاپلی نے ائی اے این ایس کو بتایاکہ”ان خواتین پر صحت کی خرابی کے اثرات جن میں اکثریت اپنی تولیدی عمر18-55سال کی ہے بہت زیادہ ہونے والے ہیں“۔

مزید کہاکہ ”ہمیں اس کے نسلوں پر پڑنے والے اثرات کے متعلق سونچنا چاہئے‘ آج کی خواتین او رعورتوں کو یہ کس طرح متاثر کررہا ہے اور کس طرح آنے والے 15-20سالوں میں آج کی اثرات کا اثر ان پر پڑیگا؟ اور اس کو کس طرح ہمیں حل کرنا چاہئے؟“۔

درایں اثناء مذکورہ بحران کے دوران رپورٹ میں دیکھاگیاہے کہ حکومت کی اسکیمات جیسے ایم جی این آر ای جی اے (1.2کروڑ)‘ جن دھن(10کروڑ) اور پی ڈی ایس (18کروڑ) کے ذریعہ خواتین کی مدد کی گئی ہے۔

سروے میں 70فیصدسے زائد خواتین کا پی ڈی ایس پر کھانے او رغذائیت کے واسطے دیگر چیانلوں کے بجائے بحران کے دوران انحصار رہا ہے۔

اپریل او رمئی کے دوران وبائی نتائج ملازمتوں اور کم آمدنی والوں میں اثرات4.3کروڑ خواتین پر پڑا ہے (سابق میں برسرروزگار7.6کروڑ خواتین میں 57فیصد) ہے۔