لوک سبھا الیکشن کے دوران اپنے وی وی پی اے ٹی کی جانچ کس طرح کی جائے 

,

   

نئی دہلی۔ایسٹ دہلی میں جمعرات کے روز تمثیلی الیکشن کا سارے شہر میں انعقاد عمل میں لایاجایاجارہا ہے تاکہ وی وی پی اے ٹی اور الکٹرانک ووٹنگ مشین کا مظاہرہ کیاجاسکے۔

ایسٹ دہلی لو ک سبھا حلقہ کے لئے چیف الکٹورل افیسر رنبیر سنگھ نے دوروز قبل ای وی ایم اور ایک وی وی پی اے ٹی مشین پر مشتمل گاڑی کو جھنڈی دیکھائی جس پر ایک ایل ای ڈی بھی لگا ہوا ہے۔

اس گاڑی پر عہدیدار بھی رہیں جو لوگوں دیکھائیں گے کہ کس طرح ووٹ ڈالے جائیں گے اور اس طرح ووٹ ڈالنے کے بعد وی وی پی اے ٹی مشین کی جانچ کی جانی چاہئے۔

سنگھ نے کہاکہ عام انتخابات سے قبل دہلی کے ستر اسمبلی حلقوں کے لئے اس طرح کی ستر گاڑیاں روانہ کی جائیں گی جو دہلی کے لوگوں کو ووٹنگ کے طریقے کار سے واقف کرائیں گے تاکہ ای وی ایم مشینوں کے متعلق ان کے اندرپائے جانے والے شکوک وشبہات کو دور کیاجاسکے۔

انہوں نے کہاکہ ’’ دہلی کے سات لوک سبھا حلقہ میں عام انتخابات سے قبل اس کی شعور بیداری مہم ہمارا مقصد ہے‘‘۔ووٹ ڈالنے کے فوری بعد وی وی پی اے ٹی مشین پر پر ایک رسید دیکھائی دیتی ہے جس سے پتہ چل جاتا ہے کہ ہم نے جس امیدوار کو ووٹ دیا ہے کہ اسی کے حق میں ہمارا ووٹ گیاہے۔

ایک افیسر نے کہاکہ ’’ رائے دہی کے دوران وی وی پی اے ڈی مشین کو سیل کردیاجاتا ہے‘‘۔

انہو ں نے مزیدکہاکہ شہر کے تمام پولنگ بوتھ پر وی وی پی اے ڈی مشین کا استعمال کیاجائے گا۔بڑی پیمانے پر رائے دہندوں کے ناموں کو حذف کرنے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے سنگھ نے کہاکہ ’’ ان شکایتوں کی جانچ کی جارہی ہے اور اس میں جو سچائی نکل کر سامنے ائی ہے اس سے سیاسی جماعتوں کو بھی واقف کروایا جارہا ہے۔

بوتھ سطح کے افیسروں سے کہاگیا ہے کہ وہ حقیقی ناموں کی جانچ کریں اور ہذف کئے گئے ناموں کو فوری شامل کیاجائے۔اپنے ناموں کے اندرا ج کے متعلق 1950پر فون کال کے ذریعہ کوئی بھی جانکاری حاصل کرسکتا ہے ‘ چہارشنبہ کے روز ہی ساوتھ دہلی میں بھی یہ شعور بیداری پروگرام شروع کیاگیاتھا۔