لوک سبھا میں بڑی سکیورٹی چونک۔ گیلری سے چھلانگ لگا کر دو لوگ اندر ہوئے داخل‘ گیس اسپرے کا کیااستعمال

,

   

لوک سبھا میں سکیورٹی کا معاملہ اس وقت پیش آیاجب مغربی بنگال بی جے پی ایم پی کھاگین مارمو بات کررہے تھے اور اسی وقت لوک سبھا کے اندر دو لوگ گھس گئے۔


ایک بڑی سکیورٹی کوتاہی کا معاملہ چہارشنبہ کے روز لوک سبھا میں پیش آیا‘لوک سبھا پر حملے کے 22ویں سال کے موقع پر دو لوگ ویزٹرس گیلری سے دو لوگ لوک سبھا میں چھلانگ لگائے اور ایوان کے اندر دوڑناشروع کردیا۔لوک سبھا کی کاروائی روک دی گئی اور اراکین پارلیمنٹ ایوان سے باہر نکلنا شروع ہوگئے۔

لوک سبھا کے اندر نیلے رنگ کی جیاکٹ پہن کر دو لوگ بھاگ رہے تھے اراکین پارلیمنٹ او رسکیورٹی عملے نے انہیں پکڑا اور ان سے پوچھ تاچھ شروع کردی۔ اراکین پارلیمنٹ کی باہر آمد پر انہوں نے بتایاکہ اندر گھسنے والے لوگوں نے کسی قسم کی گیس چھڑک رہے ہیں۔

لوک سبھا میں سکیورٹی کا معاملہ اس وقت پیش آیاجب مغربی بنگال بی جے پی ایم پی کھاگین مارمو بات کررہے تھے اور اسی وقت لوک سبھا کے اندر دو لوگ گھس گئے۔ایوان کی کاروائی معطل کردی گئی۔

کانگریس ایم پی کارتی چدمبرم نے کہاکہ 20سال کی عمر کے دولوگوں کے ہاتھ میں کانسٹرس تھے اور اس سے پیلے رنگ کا دھواں نکل رہا تھا۔کرتی چدمبرم نے کہاکہ ”ان میں سے ایک اسپیکر کی کرسی کی طرف دوڑنے کی کوشش کی۔

وہ کچھ نعرے لگارہے تھے۔ وہ دھواں زہریلا ہوسکتا ہے۔ سکیورٹی میں یہ بڑی کوتاہی ہے بالخصوص 13ڈسمبر کے روز‘ اس دن جب 2001میں سنگین سکیورٹی چونک ہوئی تھی او رپارلیمنٹ پر حملہ ہوا تھا“۔

ایک بڑی سکیورٹی غلطی کے طور پر یہ واقعہ سامنے آرہا ہے کیونکہ واقعہ کے وقت گیلری میں گارڈس بھی موجود تھے۔ ویزٹرس کے پاس کوئی ٹیگ نہیں تھے اور واقعہ ظاہر کرتا ہے کہ اس پر حکومت کو توجہہ دیناچاہئے۔

سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ ڈمپل یادو نے کہاکہ”لوک سبھا کے اندر کچھ بھی ہوسکتا ہے“۔ ترنمول لیڈر سدیپ بادھا دیپ نے کہاکہ ”یہ پریشان کن تجربہ تھا۔ کسی کو نہیں معلوم کے ان کا حدف کیاہے اور انہوں نے ایسا کیوں کیاہے۔

فوری ہم ایوان کے باہر آگئے‘ مگر یہ ایک سکیورٹی کوتاہی ہے۔ وہ دھواں چھوڑنے والے آلات کے ساتھ کیسے داخل ہوسکتے ہیں؟“۔کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے کہاکہ دونوجوانوں نے گیلری سے چھلانگ لگائی اور ان پر کوئی چیزپھینکی جس سے گیس خارج ہورہی تھی۔

انہیں اراکین پارلیمنٹ نے پکڑا‘ سکیورٹی اہلکاروں نے باہر نکالا۔

ایوان کی کاروائی2بجے تک ملتوی کردی گئی۔ یقینی طور پر یہ سکیورٹی کی خلاف ورزی ہے۔ کیونکہ آج ہم ان لوگوں کی برسی منارہے ہیں جنھوں نے 2001میں پیش ائے پارلیمنٹ حملے میں اپنی جان گنوائی ہے“۔