لوک سبھا میں خواتین تحفظ بل حکومت پیش کرسکتی ہے

,

   

بی جے پی اراکین پارلیمنٹ کو دی گئیں ”خصوصی ہدایتیں“۔
نئی دہلی۔ لوک سبھا اور اسمبلیوں میں خواتین کے لئے 33فیصد تحفظات کی مانگ کے ساتھ لوک سبھا میں منگل کے روزخواتین تحفظات بل کی پیشکشی کی قیاس ارائیاں زور پکڑ رہی ہیں‘ ذرائع کا کہناہے کہ برسراقتدار بی جے پی اس کوایک ”عظیم موقع“ بنانے کی تیاری میں ہے۔

لوک سبھا اور راجیہ سبھا دونوں ایوان کی کاروائی منگل کے روز پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں چلے گی۔ ذرائع کے مطابق پیرکی شام کو وزیراعظم نریندر مودی کی زیرقیادت مرکزی کابینہ کے اجلاس میں اس بل کو منظوری دی گئی ہے اور اب منگل کے روز حکومت اس کوپارلیمنٹ میں پیش کریگی۔

ان کا کہناہے کہ بی جے پی اس کو ایک بڑے موقع بنانے کی تیاری کررہی ہے۔

ذرائع نے یہ بھی کہاکہ برسراقتدار پارٹی نے دہلی اوراس کے پڑوسی ریاستوں سے بڑی تعداد میں خواتین کو قومی درالحکومت میں اکٹھا کرنے کا بھی استفسار کیاہے۔

ایسا ممکن ہے کہ ان خواتین کونئی پارلیمنٹ کی عمارتوں میں شائقین کے طور پر لے جایاجائے گاجہاں پروزیراعظم نریندر مودی ان سے خطاب کریں گے۔