لکھیم پور معاملے میں تمام کاروائیاں کی جائیں گی۔ یوپی حکومت

,

   

لکھنو۔ مذکورہ یوگی ادتیہ ناتھ حکومت نے جمعرات کے روز ریاستی اسمبلی میں بتایاہے کہ لکھیم پور کھیری واقعہ میں قانون کے مطابق تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے اور اپوزیشن سیاسی فائدے کے لئے اس معاملے کو اٹھانے سے باز رہے۔

پارلیمانی امور کے وزیر سریش کھنہ نے یہ کہاکہ ایک منسٹر کا بیٹااس کے خلاف ایف ائی آردرج ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا اور جیل بھی بھیج دیاگیاہے۔انہوں نے استفسار کیاکہ ”اب بھی وہ دیگر ملزمین کے ساتھ جیل میں ہے۔

متوفیوں کے افراد خاندان کوموثر معاوضہ ادا کیاگیا ہے۔ سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جارہی ہے اپوزیشن او رکیاچاہتی ہے؟“۔

مذکورہ کانگریس نے اس معاملے میں حکم التوا کی نوٹس پیش کی اور کانگریس کی ایوان اسمبلی میں پارٹی لیڈر اردھانا مشرا مونا نے کہاکہ ہ معاملہ سنگین ہے کیونکہ حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی ایس ائی ٹی نے مانا ہے کہ کسانوں کا قتل ’منصونہ بند‘تھا۔اسپیکر نے نوٹس کو مسترد کردیا۔