لیبیا میں سیاسی بحران کے حل کیلئے تمام پارٹیوں کی شرکت ضروری: وزیراعظم

   

طرابلس، 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ لیبیا کے وزیر اعظم فیاض سراج نے ملک میں جاری سیاسی بحران کے حل کے پیش نظر ایک اجلاس میں شرکت کے لئے تمام سیاسی پارٹیوں کو دعوت دی ہے۔ مسٹر سراج نے یہ بیان امریکی فوج کی افریقی کمان کے کمانڈر تھامس والڈھیسر اور لیبیائی امور کے امریکی انچارج پیٹر بوڈ کے ساتھ منگل کو منعقد ایک اجلاس کے دوران دیا۔ لیبیائی وزیر اعظم کے دفتر اطلاعات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم سراج نے لیبیا کی تمام اہم سیاسی پارٹیوں کے ساتھ ملاقاتوں کے ذریعہ قومی رضامندی حاصل کرنے کی سمت میں اپنی کی گئی کوششوں کے ساتھ امریکی نمائندوں کے ساتھ بات چیت کی۔ مسٹر سراج نے لیبیا میں شہری حقوق اور ملک کی فوج کے متحد ہونے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔