مائیکرو سافٹ کی سب سے کم عمر پیشہ وار بنی پاکستان کی چار سالہ لڑکی

,

   

مائیکرو سافٹ کے سندی پیشہ وار امتحان میں 831نشانات حاصل کئے
کراچی۔عریش فاطمہ جو پاکستان کے کراچی سے تعلق رکھنے والی ایک چار سالہ معصوم لڑکی ہے کہ مائیکرسافٹ کی سب سے کم عمر پیشہ وار بن کر تاریخ رقم کی ہے۔

حکومت پاکستان نے ٹوئٹر پر اعلان کیاکہ مائیکرو سافٹ کے سندی پیشہ وار امتحان میں 831نشانات حاصل کئے۔

مذکورہ جیو ٹی وی نے خبر دی ہے کہ ایم سی پی امتحانات میں کامیابی کے لئے 700نمبرات کا حصول ہوتا ہے وہیں عرشی نے عالمی ریکاڈ عظیم الشان کامیابی کے ساتھ بنایا اور پاکستان کا دنیا بھر میں نام روشن کیاہے

YouTube video

عرشی کے والد جنھوں نے کم عمر میں ہی اس سنگ میل کو پارکیاتھانے کہاکہ کرونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران گھر سے کام کے دوران انہوں نے دیکھا کہ ان کی بیٹی کو ائی ٹی میں کافی دلچسپی ہے اور اس ٹسٹ میں بیٹی کی مدد کی ہے۔

عرشی کے والد اوسامہ بھی ایک ائی ٹی ماہر ہیں اور انہو ں نے اس شعبہ میں اپنی بیٹی کے کرتب دیکھ کر حیران ہیں۔

عریش کے والدین کا کہنا ہے کہ وہ”انتہائی قابل او رغیر معمولی صلاحیتیوں کی حامل“ ہے۔