مالدیپ نے وزیراعظم مودی کے خلاف ”بے ہودہ“ ریمارکس پر 3منسٹران کو کیا برطرف

,

   

مقامی رپورٹس کے مطابق منسٹر مریم شیونا‘ مالشا شریف اورحسن زیہان کو برطرف کردیاگیا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ دور لکشادیب کے خلاف سوشیل میڈیاپر پوسٹوں کے بعد مالدیپ حکومت نے تین وزراء کو معطل کردیا ہے اس کی وجہہ ہندوستان میں ہیش ٹیاگ بائیکاٹ مالدیپ ٹرینڈ کررہا ہے۔

مقامی رپورٹس کے مطابق منسٹر مریم شیونا‘ مالشا شریف اورحسن زیہان کو برطرف کردیاگیا ہے۔مالدیپ حکومت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ”خارجی امور کی وزرا ت نے آج ایک بیان جاری کرتے ہوئے حکومت ہند کے ساتھ اپنا موقف ظاہر کیا جو سوشیل میڈیا کے کچھ پوسٹوں کے متعلق ہے جس کی وجہہ سے پڑوسی ہندوستان کی توہین ہوئی ہے۔

جنھوں نے ایسے سوشیل میڈیا پوسٹ کئے ہیں او روہ حکومت کے عہدوں پر ہیں انہیں ان کے کام سے اب معطل کردیاگیا ہے“۔

مریم شیونا جو یوتھ ایمپاؤر منٹ‘انفارمیشن اینڈ آرٹس کی ڈپٹی منسٹر تھیں ہندوستان کے وزیراعظم کو ایک ”مسخر“ اور ”اسرائیل کی کٹھ پتلی“ قراردیا تھا۔

پوسٹ میں کہاگیاکہ ”کیامسخرہ ہے۔

اسرائیل کی کٹھ پتلی مسٹر نریندر رائیورلائف جیکٹ کے ساتھ ڈرائیو کررہے ہیں ہیش ٹیگ مالدیپ‘ سنی سائیڈ آف لائف“۔مذکورہ پوسٹ اب ہٹادیاگیا ہے۔

درائیں اثناء حسن زیہان نے کہاکہ برطرفی ”فرضی خبریں“ ہیں۔

ہندوستان اور مالدیب کے مابین تعلقات صدر محمد میزو کے نومبر2023میں دفتر کا جائزہ لینے اور ہندوستانی افواج کو ہٹانے اور ملک کی ”پہلی ہندوستانی“ پالیسی کو تبدیل کرنے کا عہدلینے کے بعد سے کشیدگی میں اضافہ ہوگیاہے۔