محمد عاصم اقبال کو گولڈ میڈل

   


حیدرآباد : شہر حیدرآباد کے نوجوان محمد عاصم اقبال نے مسٹر تلنگانہ کے سی آر کپ میں 70 کیلو گرام زمرہ میں شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ اس کے علاوہ نریش سوریا کلاسک فٹنس ایکسپو 2021 نیشنل مقابلوں کے عام زمرہ میں پانچواں اور فٹنس زمرہ میں چوتھا مقام حاصل کیا ہے۔ محمد عاصم اقبال عاصم فٹنس شاستری پورم کے مالک اور نیشنل پولیس اکیڈیمی میں کوچ کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیتے ہیں۔