مذکورہ آدم کا کچن’لنگر ِ آدم“۔ ویڈیو

,

   

لکھنو۔آدم کچن لکھنو کا یوٹیوب چیانل کہتا ہے‘ صبح طلوع آفتا ب سے قبل جو لنگر آدم میں کھانے کے لئے آتے

ان مہمانوں کے لئے مذکورہ ہندوستان کے اسلامک سنٹر کے دروازے طلوع آفتاب سے قبل مہمانوں کی آمد کے لئے کھول دئے جاتے ہیں اور دیر رات گئے تک وہ یہاں پر رکتے ہیں۔

تمام مذاہب کے ماننے والوں کی آمد ہوتی ہے اور وہ نظم وضبط کو برقرار رکھتے ہیں۔قطار میں وہ بیٹھتے ہیں اور سماجی دوری کا خاص خیال رکھاجاتا ہے۔

اللہ کے فضل وکرم سے یہ مشق پچھلے200دنوں سے جاری ہے۔ ہم اللہ سے دعاگو ہیں کہ اسی طرح یہ سلسلہ جاری رہے۔

لنگر آدم سے وابستہ تمام لوگوں کی قربانیوں کو اللہ تعالی قبول فرمائے۔ مذکورہ اینکر کا کہنا ہے کہ یہ آدم کچن ہندوستان کا اسلامک سنٹر ہے‘ جو بہت سارے ڈاکٹروں اور بہتر انسانوں کی مدد سے وقوع پذیر ہوا ہے

YouTube video

پچھلے 200دنوں میں مذکورہ آدم کچن نے ہزاروں لوگوں کو یومیہ اساس پر بلاعذر اوررکاوٹ کھانا فراہم کیاہے۔

اس لاک ڈاؤن نے75دن مکمل کرلئے ہیں‘ ان 75دنوں میں ایک ایسا شخص نہیں رہا ہے جو ضرورت مند ہے اور آدم کچن میں آکر بغیرکھائے گیاہے۔

لاک ڈاؤن کے دوران لنگر میں کھانے کے لئے بہت ساری فیملی ائیں۔ ائے دن لنگر میں آنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور 500-600لوگ اس سے استفادہ اٹھارہے ہیں۔

اللہ کے کرم اور کئی ڈاکٹر کی نگرانی میں آدم کچن پر اثر انداز میں کام کررہا ہے۔ لوگوں میں اسلامی خیموں میں کھانا کھلایاجاتا ہے۔

اسلام میں انسانیت کی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے۔