مذہبی شناخت اور داڑھی کی وجہہ سے گجرات میں پولیس جوان پر کیاگیا حملہ

,

   

واڈوڈرا۔ایک مسلم پولیس جوان پر گجرات میں اس کی مذہبی شناخت کے سبب مبینہ حملہ کیاگیا۔حملہ آوروں نے پہلے تو 45سالہ آصف اسماعیل شیخ پر حملے کرنے سے قبل مسلمانوں کے متعلق قابل اعتراض الفاظ کا استعمال کیا اور پھر ان کی پیٹائی کردی۔

انہوں نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ”بغیر کسی اشتعال انگیزی کے‘ ان لوگوں نے مجھ پر حملہ کیا‘ میری داڑھی کھینچے‘

مارا اور میرا گلا دبانے کی کوشش کی“۔ شیخ نے کہاکہ وہ عام طور پر گھر سے باہر جانے کے وقت اپنا چہرہ چھپاکر گھر سے باہر نکلتے ہیں۔

تعجب اس با ت کا ہے کہ واقعہ کے کافی عرصہ بعد ہی ایف ائی آر درج کی گئی۔ حالانکہ شیخ ایک پولیس جوان ہیں‘

مذکورہ انتظامیہ نے ابتداء میں کوشش کی کہ معاملے کو معمولی واقعہ کے طور پر پیش کریں

جبکہ یہ واضح طور پرمجرمانہ نفرت اور مذہبی شناخت کی وجہہ سے حملہ ہے