مرکز پر ’فرقہ پرستی‘کے لئے ڈگ وجئے سنگھ کا لفظی حملہ

,

   

نئی دہلی۔ کانگریس قائد ڈگ وجئے سنگھ نے اتوار کے روز فرقہ پرستی کے حوالے سے مرکز کو تنقید کا نشانہ بنایاہے۔

سنگھ نے ٹوئٹ کیاکہ”جواہرلا ل نہرو نے 1958میں اے ائی سی سی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ’اکثریت کی فرقہ پرستی اقلیتی کی فرقپ پرستی سے مقابلے میں زیادہ خطرناک ہے‘ اور یہ اس وقت مزید ہولناک ہوجاتی ہے جو ریاست کے منتظمین اس کو چلاتے ہیں۔

ہمیں مشکل وقت کا سامناہے“۔

راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) پر حملے کرتے ہوئے انہوں نے الزام لگایاکہ مذکورہ تنظیم کا واحد ایجنڈہ ’ہندتوا“ ہے جس کا مذہب سے کوئی لینا دینانہیں ہے۔

سنگھ نے اپنے ایک او رٹوئٹ میں کہاکہ ”آر ایس ایس کی شروعات سے ہی ان کا واحد ایجنڈہ ’ہندتوا‘ رہا ہے جس کا مذہب سے کوئی لینادنینا نہیں ہے اور نہ ہی یہ سناتھن دھرم کے اصولوں پر مشتمل ہے‘ جو دنیا کا سب سے قدیم مذہب ہے جس کا مجموعی فلسفہ عالمی بھائی چارہ رہا ہے“۔