مزید بیف کھانے کے لئے لوگوں کی حوصلہ افزائی کریں‘ پارٹی اس کے خلاف نہیں ہے۔ بی جے پی منسٹر

,

   

شولائی‘ بی جے پی کے ایک سینئر لیڈر جس نے پچھلے ہفتہ کابینہ وزیر کی حیثیت سے حلف لیاہے‘ نے کہاکہ ہر کوئی جو چاہئے وہ نوش کرنے کے لئے ایک جمہوری ملک میں آزاد ہے۔


شیلانگ۔ میگھالیہ حکومت کے ایک منسٹر سانبور شیلائی نے ان کی پارٹی اس بات کی مخالف ہونے کی بات کو نظر انداز کرتے ہوئے ریاست میں لوگوں کو چکن‘مٹن‘ مچھلی کے بجائے بیف کا زیادہ استعمال کرنے کی ترغیب دی ہے۔

شولائی‘ بی جے پی کے ایک سینئر لیڈر جس نے پچھلے ہفتہ کابینہ وزیر کی حیثیت سے حلف لیاہے‘ نے کہاکہ ہر کوئی جو چاہئے وہ نوش کرنے کے لئے ایک جمہوری ملک میں آزاد ہے۔جمعہ کے روزانہوں نے رپورٹرس کو بتایاکہ ”میں چکن‘ مٹن‘ مچھلی کے بجائے زیادہ بیف کھانے کی لوگوں کو ترغیب دے رہاہوں۔

لوگوں کو زیادہ بیف کھانے کی ترغیب دینے سے یہ تاثر ختم ہوجائے گا کہ بی جے پی گائے ذبیحہ پر پابندی عائد کرے گی“۔شولائی جو انیمل ہسبنڈری اور ویٹرناری منسٹر ہیں اس بات کی بھی تمانعت دی کہ وہ آسام کے چیف منسٹر ہیمنت بسواس سے بات کریں گے کہ پڑوسی یاست میں نئے گائے قوانین کی وجہہ سے میگھالیہ کو میویشیوں کی منتقلی پر کوئی اثر نہ پڑے۔

میگھالیہ اور آسام کے درمیان سرحدی تنازعہ پر تین مرتبہ سے رکن اسمبلی رہے بی جے پی قائد نے کہاکہ مذکورہ سرحد اور اس کے لوگوں کی حفاظت کے لئے ریاست کو اپنی پولیس کا استعمال کرنے کا اب وقت آگیاہے۔

انہوں نے کہاکہ ”اگر آسام کے لوگ سرحدی علاقے میں ہمارے لوگوں کو ہراساں کرتے رہیں گے صرف چاہئے پینے او ربات کرنے کا وقت نہیں ہے‘ ہم ردعمل پیش کریں گے اور ہم موقع پر اپنا ردعمل خود ہی پیش کریں گے“۔

تاہم انہوں نے واضح کیاکہ وہ تشدد پسند نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ ”ہمیں چاہئے ہمارے لوگوں کے حوصلے کی حفاظت کریں‘ ہمیں اپنے دستوں کا استعمال کرنا ہوگا‘ مذکورہ پولیس کو چاہئے کہ وہ بات چیت کے لئے بڑھے اورآسام پولیس کے ساتھ بات کرے“۔