مسائل حل کرنے کے کی گھریلو تدابیر

   

باورچی خانے میں بعض اوقات پیدا کرنے والے چھوٹے چھوٹے مسائل دشواری پیدا کردیتے ہیں۔ اس طرح سے کھانے کی کئی چیزیں ضائع ہوجاتی ہیں۔ہم ہوذیل میں ایسی تدابیر بتارہے ہیں، جن سے آپ ان مسائل پر قابو پاسکتی ہیں:
ٹماٹر کو زیادہ عرصے تک تازہ رکھیے: ٹماٹر جلدی گل سڑجاتے ہیں۔ انہیں خراب ہونے سے بچانے کیلئے ڈنٹھل والے حصے کی طرف سے اوندھا رکھیے ۔یہ وہ حصہ ہے، جہاں سے ٹماٹر پودے کی شاخ سے لٹکتا ہے۔ اس حصے پر خراشیں پڑجاتی ہیں اور نمی تیزی سے اثرانداز ہوتی ہے۔اوندھا کرکے رکھنے پر ہوا کا اثر اس پر کم ہوتا ہے۔یہ ترکیب اس صورت میں آزمائیے ، جب آپ کے پاس ریفریجریٹر نہ ہو، ورنہ دوسری سبزیوں کے ساتھ ٹماٹروں کو اس میں رکھا جاسکتا ہے۔
آلو کو سفید رکھیے: جب آپ آلو چھیل کر پلیٹ میں رکھ دیتی ہیں تو وہ بھورے ہوجاتے ہیں، اس لیے کہ ان میں سے بے رنگ نشاستہ نکلتا ہے ، جو ہوا کے ساتھ مل کر اپنی رنگت تبدیل کرلیتا ہے۔اس سے چھٹکارا پانے کیلئے چھلے ہوئے آلووں کو ٹھنڈے پانی میں ڈال دیجئے۔ ان کی رنگت بدستور سفید رہے گی۔