مسلسل تیسرے دن پٹرول او رڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

,

   

نئی دہلی۔ پٹرول او رڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے مرتبہ ہفتہ کے روز تمام بڑے شہروں میں اضافہ ہوا ہے‘ ملک میں سب سے اونچی قیمت تک پہنچ گیاہے۔ دہلی میں پٹرول کی قیمتوں میں 25پیسوں کا اضافہ ہوا ہے اور فی لیٹر102.14پیسے ہے۔

ممبئی میں فی لیٹر پٹرو ل کی قیمت108.19ہے‘ یہاں پر 24پیسوں کا اضافہ ہوا ہے۔ کلکتہ میں 30پیسوں کا اضافہ دیکھا گیاہے جہاں پر پٹرول کی قیمت 102.77پیسے ہوگئی ہے چینائی میں پٹرول کی قیمت تبدیل ہوکر99.80پیسے ہوگئی ہے۔

اسی طرح ڈیزل کی قیمتوں میں بھی 30پیسوں کا اضافہ ہوا ہے۔

قومی درالحکومت میں ہفتہ کے روز ڈیزل فی لیٹر90.47پیسے فروخت ہوا ہے۔

ممبئی میں 98.16جبکہ کلکتہ میں 93.57او رچینائی میں 95.02فی لیٹر ڈیزل فروخت ہوا ہے