مسلمانوں کے خلاف استعمال کرنے کے لئے ہندو‘ مگر مندر ٹرسٹ میں او بی سی سماج کے کسی فرد کو جگہ نہیں۔ ویڈیو

,

   

ان دنوں سوشیل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی کے ساتھ وائیرل ہورہا ہے جس میں ایک او بی سی سماج کے لیڈر بتارہے ہیں کہ کس طرح دلت‘ قبائیلوں اور درجہ فہرست پسماندہ طبقات کا مسلمانوں کے خلاف استعمال کیاجاتا ہے تاکہ وہ اپنے حق کی لڑائی سے بے بہرہ ہوجائیں۔

واضح طور پر مذکورہ لیڈر کا کہنا ہے کہ جب کبھی او بی سی سماج کے لوگ اپنے حقوق کی لڑائی کے لئے کمر بستہ ہوتے ہیں اس وقت مسلمانوں کے خلاف او بی سی سماج کو کھڑا کردیاجاتا ہے۔

انہوں نے اس کے لئے منڈ ل کمیشن کے قیام اور اس کی رپورٹ پر عمل آواری کے وقت کا حوالہ دیا اور کہاکہ 1992میں بابری مسجد کا مسئلہ اٹھاکر مسلمانوں کے مقد مقابل او بی سی سماج کو کھڑا کردیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ مسجد شہید ہوگئی‘ مسلمانوں کا نقصان ہوا۔ اب مندر کی تعمیر کی راہ ہموار ہوگئی او ر فائدہ برہمنوں کا ہوا۔ مگر او بی سی سماج کے لئے کوئی فائدہ مند یہ عمل نہیں رہا۔

انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کے خلاف استعمال کرنے کے لئے او بی سی سماج کو ہندو بنایاجاتا ہے مگر مندر ٹرسٹ میں ایک بھی او بی سی سماج کے فرد کو شامل نہیں کرنا‘ اعلی ذات والے ہندوؤں کی سونچ اور او بی سی سماج کے تئیں ا ن کی نیت کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مسلمان ہمارے بھائی ہیں‘ جبکہ برہمن غیر ملکی ہے۔ ویڈیو ضرور دیکھیں۔