مشرقی وسطیٰ کے لئے امریکہ نے مزیددستوں کوکیاروانہ۔ پینٹاگون

,

   

ایڈیشنل امریکی دستہ اسرائیل نہیں جائیں گے
واشنگٹن ڈی سی۔حماس او راسرائیل کے مابین جاری تنازعہ کے پیش نظر امریکہ نے امریکی سنٹرل کمانڈ ریجن کے لئے زائد دستے ارسال کئے جو افریقہ کے حصوں اور مشرقی وسطیٰ کا احاطہ کریں گے‘ پینٹاگون پریس سکریٹری برگیڈیر جنرل پاٹرک ررائڈر نے مقامی وقت منگل کے روز کہا ہے۔

رائڈر نے کہاکہ یہ دستے خطے میں پہلے سے موجود افواج کے لئے صلاحیتیں‘ دھماکہ خیزمواد کو ٹھکانے لگائے‘مواصلات فراہم کریں گے۔انہوں نے کہاکہ اضافی امریکی دستے اسرائیل نہیں جارہے ہیں۔

مقامی وقت کے مطابق منگل کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ”میں براعظم امریکہ کے ہوم اسٹیشنوں سے امریکی سنٹرل کمانڈ کے علاقے میں اضافی300فوجیوں کی تعیناتی کے فیصلے کااعلان کرسکتاہوں۔

یہ اضافی دستے خطے میں پہلے سے موجودافواج کے لئے صلاحیتیں‘ دھماکہ خیز مواد کوٹھکانے لگانے‘ مواصلات اور دیگر معلومات فراہم کریں گے“۔

امریکی سنٹرل کمانڈ کے زیرنگرانی 20ممالک بشمول عراق‘ ایران‘ پاکستان‘ افغانستان‘جزیرہ نماعرب اورشمالی بحیرہ احمر کے ممالک او روسطی اشیاء کی پانچ جمہوریہ کاعلاقہ شامل ہیں۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ’براہ کرم نوٹ کریں کہ ہم ان فورسزکی تعیناتی کے مخصوص مقامات پر بات نہیں کریں گے‘ لیکن میں اس بات کی تصدیق کرسکتاہوں کہ وہ اسرائیل نہیں جارہے ہیں اوران کا مقصد علاقائی ڈیٹرنس کی کوششوں کی حمایت کرنا او رامریکی فورسیس کی حفاظتی صلاحیتوں کومزید تقویت دینا ہے“۔