مشہور شاعر راحت اندوری کی بھی رپورٹ نکلی کورونا مثبت، خود ٹویٹ کرکے دی جانکاری

,

   

مشہور شاعر راحت اندوری کی بھی رپورٹ نکلی کورونا مثبت، خود ٹویٹ کرکے دی جانکاری

نئی دہلی/11 آگست (سیاست نیوز)
اردو زبان کے مشہور زمانہ شاعر ڈاکٹر راحت اندوری بھی کورونا کے زد میں آگئے ہیں، منگل کے دن خود انہوں نے اس بات کی جانکاری اپنے ایک ہندی ٹویٹ کے ذریعے دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا انفیکشن کے علامات پاۓ جانے پر میرے تھوک سیمپل کی جانچ کی گئی، آب اسکی رپورٹ مثبت آئی ہے، مجھے اربند ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، دعا کیجئے کہ میں جلد از جلد صحت مند ہو جاؤں۔
انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے کہا کہ انکی صحت کے بارے میں پوچھنے کےلیے بار بار انہیں فون نا کریں انکی صحت کی جانکاری فیس بک یا ٹویٹر کے ذریعے دی جائے گی۔
واضح رہے کہ ان دنوں کورونا کے معاملوں میں بے تحاشہ اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ پچھلے کچھ دنوں سے مسلسل روزانہ 60 ہزار سے زیادہ معاملے سامنے آ رہے ہیں۔ پیر کے روز بھی ملک میں 62,064 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد پیر کو ملک میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 22 لاکھ کے اعداد وشمار کو پار کر گئی۔ وہیں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 15.35 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔

مختلف ریاستوں سے موصولہ اطلاع کے مطابق پیر کی دیر رات تک 36.652نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 22,55,039ہوگئی اور مرنے والوں کی تعداد 45,224ہوگئی۔ صحت یاب ہونے والوں کی شرح میں مسلسل اضافہ کے باوجود انفیکشن کے نئے معاملات میں اضافہ سے ملک میں اس دوران فعال معاملات میں 5,030کا اضافہ ہوا جس سے ان کی تعداد 6,39,975ہوگئی ہے۔