مغربی بنگال میں ڈبل نمبر میں آنے کیلئے بھی بی جے پی کو جدوجہد کرنا پڑے گا۔ پرشانت کشور

,

   

یہ تبدیلی اس وقت ائی ہے جب ایک روز قبل مرکزی وزیر اور سینئر بی جے پی لیڈر نے مغربی بنگال کا دوروزہ دورہ کیاہے۔


کلکتہ۔ انتخابی حکمت عملی تیار کرنے میں ماہر پرشانت کشور اور بی جے پی قومی جنرل سکریٹری کیلاش وجئے ورگیا کے درمیان اس وقت لفظی جنگ شروع ہوگئی جب کشور نے گمان لگایا کہ بی جے پی کو مغربی بنگال کے الیکشن میں ڈبل نمبر حاصل کرنے کے لئے بھی جدوجہد کرنا پڑے گا۔

پرشانت کشور جس کے خدمات چیف منسٹر ممتا بنرجی کی زیر قیادت ترنمول کانگریس 2024انتخابات کے لئے حاصل کئے ہیں نے یہ بھی کہاکہ اگر ان کی پیش قیاسی غلط سے بہتر مظاہرہ اگر بی جے پی کرتی ہے تو وہ ٹوئٹر چھوڑ دیں گے۔ کشورنے اپنے ٹوئٹ کے ذریعہ یہ بات کہی ہے۔

پرشانت کشور پر جوابی وار کرتے ہوئے کیلاش وجئے ورگیا نے کہاکہ مغربی بنگال کے مجوزہ اسمبلی انتخابات کے نتائج منظرعام پر آنے کے بعد انتخابی حکمت عملی کرنے والوں پر سے ملک کی عوام کا بھروسہ ختم ہوجائے گا۔

وجئے ورگیا نے ٹوئٹ کیاکہ”بنگال میں بی جے پی کی سونامی ہے۔

ہمارے حکمت تشکیل دینے کے بعدملک ایک انتخابی حکمت عملی بنانے والے کو کھودے گا“۔

یہ تبدیلی اس وقت ائی ہے جب ایک روز قبل مرکزی وزیر اور سینئر بی جے پی لیڈر نے مغربی بنگال کا دوروزہ دورہ کیاہے۔مغربی بنگال میں انتخابات2021کے وسط میں ہیں۔

تواریخوں کا اب تک کوئی اعلان نہیں کیاگیاہے۔سال2019کے لوک سبھا الیکشن میں اب تک کا سب سے بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے بی جے پی نے 18پارلیمانی حلقوں پر جیت حاصل کرنے کے بعد ریاستی انتخابات میں اپنی پوری طاقت کے ساتھ اترنے کی تیاری کررہی ہے۔