مغربی کنارہ میں اسرائیلی سپاہیوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران متعدد فلسطینی زخمی

,

   

زندہ کارتوس پیٹھ میں داغے جانے کے بعد ایک فلسطینی حالات شدید تشویش ناک ہے۔
رملا۔فلسطینی او راسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ نابلس کے شہر شمالی مغربی کنارہ کے مضافارت میں اسرائیلی سپاہیوں کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ فلسطینی ذرائع نے چہارشنبہ کے روز زنہو کو بتایاکہ فلسطینیوں مظاہرین اور اسرائیلی سپاہیوں کے درمیان جھڑپوں کا واقعات اس وقت پیش ائے جب اسرائیلی سپاہیوں نے شہر کی مرکزی سڑکیں بند کردیں تاکہ جوزف گنبد میں درجنوں اسرائیلی بازآبادکاروں کو تحفظ فراہم کیاجاسکے‘ جوزف گنبد نابلس میں ایک یہودیوں کا ایک مقدس مقام ہے۔

درجنوں مظاہرین کا اسرائیلی سپاہیوں کے ساتھ تصادم پیش ائے جنھوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس اور ربرکی گولیو ں کا استعمال کیاتھا۔

فلسطینی عینی شاہدین نے بتایاکہ بعد میں فلسطینی بندوق بردار وں او راسرائیلی فوجیوں نے مقبرے کے قریب فائیرنگ کی۔ فلسطینی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک فلسطینی جس کی پیٹھ میں گولی داغے گئی ہے وہ شدید زخمی ہے‘ دیگر سات ربر کی گولیوں سے زخمی ہوئے ہیں‘ جبکہ 80لوگ اسرائیلی فوج کی جانب سے داغے گئے آنسو گیس کے سبب دم گھٹنے کا شکار ہوئے ہیں۔

زنہو نیوز ایجنسی کی خبر ہے کہ ایک اسرائیلی فوجی ترجمان نے ایک صحافتی بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فوج اورسکیورٹی دستوں نے جوزف گنبد کو آنے والے اسرائیلی عقیدت مندوں کی آمد کو یقینی بنایا ہے او رمزیدکہاکہ فلسطینی بندوق بردار نے دستوں پر فائیرنگ کی ہے۔

فلسطینی صدر محمود عباس کی مصلح دستے فاتح تحریک نے ایک بیان میں کہاکہ اس کی عسکریت پسندوں نے مقبرے کے قریب گولیوں سے اس اسرائیلی فوجی دستے کو نشانہ بنایاہے۔