ملائیشیا میں مسافر بس حادثہ، جاپانی سیاح ہلاک

   

کوالالمپور : ملائیشیا میں ہائی وے پر سیاحوں کی بس حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں ایک جاپانی سیاح ہلاک اور 12 دیگر افراد زخمی ہو گئے۔ حادثہ وسطی ملائیشیا کی ریاست پیراک میں اس وقت پیش آیا جب بس پینانگ سے کیمرون ہائی لینڈز کی طرف جانے والی بس کو پیچھے سے ٹرک نے ٹکر ماردی۔