ممبئی میں شدید گرمی

   

ممبئی ۔ 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی شہر کی گرمی کی خصوصیت یہ ہیکہ رطوبت کے باعث وہاں ہر کوئی پسینہ میں تربتر نظر آتا ہے جبکہ دیگر شہروں میں (جو ساحل سمندر پر واقع نہ ہوں) گرمی کی شدت کا اندازہ لو چلنے سے لگایا جاتا ہے۔ گذشتہ دنوں ممبئی میں شدید گرمی کی وجہ سے ٹریفک بہاؤ میں قابل لحاظ کمی دیکھی گئی۔ ممبئی کی لائف لائن کہی جانے والی لوکل ٹرینوں میں بھی کم بھیڑبھاڑ دیکھی گئی ورنہ عام طور پر ٹرینوں کے دروازے تک مسافرین لٹک کر سفر کرتے ہیں۔ 29 اپریل کو منعقدہ رائے دہی کا تناسب بھی شدید گرمی کی وجہ سے 55% کے آس پاس رہا۔