ممبئی‘ پالگھر میں اومیکران کے 8نئے معاملات کے بعد مہارشٹرا میں متاثرین کی جملہ تعداد28تک پہنچ گئی

,

   

ممبئی۔مہارشٹرا میں چوکسی کی طرف اشارہ اس وقت ملا ہے جب اومیکران کے 8نئے معاملات ریاست میں درج کئے گئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی جملہ تعداد28تک پہنچ گئی ہے‘ ایک عہدیدار نے یہ بات کی جانکاری دی ہے۔]

مذکورہ معاملات میں 7ممبئی اور ایک پالگھر سے ہے۔ ان میں سے تین عورتیں اورپانچ مرد ہیں مگر کسی کی بھی عالمی سفر کرنے کی کوئی تفصیل نہیں محض ان میں سے ایک دہلی اور ایک بنگلور جاکر لوٹے ہیں۔

ایک مریض کا تعلق راجستھان سے ہے او رنئے متاثرین میں سے سات ٹیکہ کی دونوں خوراک لگائے ہوئے ہیں۔ ان میں سے تین کو کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی ہے جبکہ پانچ میں معمولی علامتیں دیکھائی د ی ہیں۔

دو کوعلاج کے لئے اسپتال میں داخل کیاگیا ہے جبکہ ماباقی قرنطین کے تحت گھر میں نگرانی میں رکھے گئے ہیں۔

فی الحال مہارشٹرا میں اومیکرن کے معاملات مختلف علاقوں بشمول ممبئی اور پونے اضلاعوں میں فی کیس 12کے ساتھ پھیلا ہوا ہے اور پالگھر‘ تھانے‘ لاتور‘ اور ناگپور میں بھی ایک‘ ایک وامیکران کا معاملہ درج ہوا ہے۔

تین عالمی ائیرپورٹس ممبئی‘ پونے اور ناگپور میں آنے والی مسافرین کی سختی کے ساتھ نگرانی یکم ڈسمبر سے جاری ہے۔

ایک عہدیدار نے بتایاکہ ”شدید خطرات“ والے ممالک سے یہاں پر پہنچنے والے 13615جملہ مسافرین میں سے 30کو جانچ میں مثبت پایاگیا ہے اور 8دیگر ممالک کے متاثرین ہیں جو اومیکران کی زد میں ائے ہیں‘ تمام کی رپورٹس جینومیک جانچ کے لئے بھیج دئے گئے ہیں تاکہ اس بات کی تصدیق کی جاسکے کہ آیا وہ اومیکران سے متاثر ہیں۔