ممبئی پولیس نے ’بلی بائی‘ ایپ بنانے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا

,

   

ایک نامعلوم صارف ’بلی بائی‘ بتایاجارہا ہے کہ 100سے زائد بااثر مسلم خواتین جس کی تصویریں گیٹ ہب پیلٹ فارم پر’ڈیل آف دی ڈے‘کے طور پر شیئر کی ہیں تاکہ ان کی نیلامی کی جاسکے۔


ویسٹ ممبئی سائبر کرائم پولیس اسٹیشن نے ’بلی بائی‘ ایپ بنانے والوں اور اس ٹوئٹر ہینڈل پر جس نے مذکورہ ایپ کو پرموٹ کیاہے کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیاہے۔

یکم جنوری کے روز منظرعام پر آنے والی ’بلی بائی‘ کی تشکیل گیٹ ہب پر ہوئی ہے‘ جس کئی مسلم خواتین بشمول صحافی‘ سماجی جہدکار‘ طلبہ اور معروف شخصیت کی تصویریں بازیبا الفاظ کے ساتھ شیئر کی گئی ہیں۔

پچھلی رات شیو سینا راجیہ سبھا ایم پی پرینکا چترویدی نے ٹوئٹ کیاتھاکہ ویشنا نے کہا کہ ”گیٹ ہب اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس نے اس صبح مذکورہ صارف کو بلاک کردیا ہے۔

سی ای آر ٹی اور پولیس انتظامیہ مزید کاروائی کے لئے اشتراک میں ہیں“۔نامعلوم خاطیوں کے خلاف مذکورہ کرائم نمبر01/2022یو /ایس 153اے‘ 153بی‘295اے‘ 354ڈی‘ 509‘’500ائی پی سی‘ آر /ڈبلیو 67ائی ٹی ایکٹ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔

یہ ’بلی بائی‘ کو اسی نام بلی بائی ٹوئٹر ہنڈل نے پرموٹ مکیاہے جس میں ایک تصویر پیش کی گئی ہے اور خود ساختہ ’خالستانی حامی‘ کے کا دعوی کررہی ہے“اورکہاگیاہے کہ اس ایپ سے خواتین جوڑیں۔ اس ہینڈل پر خالستانی مواد بھی بیک وقت پرموٹ کیاجارہا ہے۔

مسلم خواتین کے تذلیل میں ’بلی‘ ایک نازیبا فقر ا جو ہے اس کا استعمال کیاجارہا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسی طرح ’سلی‘ بھی مسلم خواتین کے نازیبا الفاظ کے ساتھ استعمال کیاجاتا رہا ہے۔

دی وائر کی صحافی عصمت آرا جس کو اس ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا ہے انہوں نے دہلی پولیس کے سائبر سل سے ایک شکایت(ایف ائی آر) درج کرائی ہے۔

ہفتہ کی دوپہر عصمت آرا نے ٹوئٹ کیاکہ ”یہ بڑی افسوس کی بات ہے کہ ایک مسلم عورت کے طور پر تم نئے سال کی شروعات اس قدر خوف او رنفرت میں کررہی ہیں۔

یقینا میں اس نئے طریقے سلی ڈیلز میں نشانہ بنائے جانے والے تنہا نہیں ہوں“۔ عصمت جو سابق میں بھی ان لائن ہراسانی کاشکار ہوئی ہیں ایک ویب سائیڈ بلائی بائی ڈاٹ جی ائی ٹی ایچ یو بی ڈاٹ ائی او میں نازیبا انداز میں اپنی چھیڑ چھاڑ والی تصویر دیکھ کر حیران ہوگئیں جس کے سیاق وسباق فحش ہیں۔

انہیں اس ویب سائیڈ کی جانکاری اس وقت ملی جب ایک ٹوئٹ انہیں ٹیاگ کرکے اس میں کہاگیاکہ ”تمہاری آج کی دن کی بلی بائی عصمت آرا ہے“ اور ساتھ میں چھیڑ چھاڑ والی ایک تصویر جن کے چہرے کیساتھ کی گئی ہے وہ بھی شامل کردیاگیاتھا۔