منی پور۔تنگنوپال ضلع میں گن فائیٹ کی وجہہ سے 13کی موت

,

   

رپورٹس کے مطابق دوپہر کے قریب لیتھو گاؤں سے گن فائٹ کے واقہ کی اطلاع ملی ہے۔
امپال۔پولیس کے مطابق ایک روز قبل پیر کے روز منی پور کے تنگنو پال میں دو نامعلوم عسکری گروپوں کے مابین پیش ائے گن فائیٹ کے واقعہ میں کم ازکم 13لوگوں کی موت ہوئی ہے۔رپورٹس کے مطابق دوپہر کے قریب لیتھو گاؤں سے گن فائٹ کے واقہ کی اطلاع ملی ہے۔

پہاڑی ضلع کے ایک افیسر نے بتایا کہ مرنے والے لیتھو علاقے کے نہیں تھے اور کسی دوسرے مقام سے ائے تھے‘ جس کے بعد وہ ایک الگ گروپ کے ساتھ گولی باری میں مصروف ہوگئے۔

انہوں نے کہاکہ ”میانمار جاتے ہوئے عسکریت پسندوں کے ایک گروپ پر غلاقے میں غالب باغیوں کے ایک اور گروپ نے گھات لگاکر حملہ کیاہے“۔

مئی کے مہینے میں تشدد کے واقعات رونما ہونے کے بعد سے منی پور میں تشدد کے باربا ر واقعات رونماہونے سے گھبراہٹ کا ماحول ہے۔

میتھی او رکوکی طبقات کے مابین ہونے والے تشدد نے 182سے زائد لوگوں کی جان لے لی ہے او راب تک 50,000سے زائد بے گھر ہوگئے ہیں۔

اتھاریٹیز نے7ماہ بعد ریاست میں 3ڈسمبر کو موبائیل انٹرنٹ پر سے امتناع ہٹایاہے۔

تاہم بعض اضلاعوں کے سرحدی علاقوں میں یہ لاگو ہے۔ منی پور حکومت اور سابق کی عسکریت پسند تنظیم یونائٹیڈ لبریشن فورس (یو این ایل ایف)کے درمیان دہلی امن معاہدے کے چار دنوں بعد امتناع ہٹایاگیاتھا۔