منی پور۔ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد چھیڑ چھاڑ‘ عورتوں کی برہنہ پریڈ کے معاملے میں ایک گرفتار

,

   

ناراضگی کی وجہہ بنے والے 26سکنڈ کی کلپ جو سوشیل میڈیاپر منظرعام میں ائی ہے میں مذکورہ ملزم جس کو ماسٹر مائنڈ کہاجارہا ہے واضح طور سے دیکھائی دے رہا ہے۔


امپال۔اہلکاروں کا کہنا ہے کہ سینا پتی ضلع کے ایک گاؤں میں ہجوم کے ہاتھوں 4مئی کے روز دو قبائیلی عورتوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ او ربرہنہ پریڈ کے ویڈیو میں دیکھائی دینے والے کلیدی ملزمین میں سے ایک کو جمعرات کے روز منی پور پولیس نے گرفتار کرلیاہے۔

انہوں نے کہاکہ واقعہ کا ویڈیو منظرعام پر آنے کے فوری بعد پولیس کی متعدد ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔ اہلکاروں نے کہاکہ مبینہ ماسٹر مائنڈ کہے جانے والے لوگوں میں سے ایک کو ضلع تھوبال سے گرفتار کرلیاگیاہے۔

مذکورہ 26سکنڈ کے ویڈیو میں واضح طو ر پرملزم دیکھائی دے رہا ہے۔

پولیس نے چہارشنبہ کے روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ تھوبال ضلع میں نامعلوم مصلح شر پسندوں کے خلاف نانگ پوک سیکمائی پولیس اسٹیشن میں اغواء‘ اجتماعی عصمت ریزی او رقتل کا ایک مقدمہ درج کرلیاگیاہے اور خاطیو ں کی جلد سے جلد گرفتاری کرکے تمام کوششیں کی جارہی ہیں۔

منی پور 3مئی سے اکثریتی میتی کمیونٹی جس کی اکثریت امپال وادی میں ہے اور پہاڑی منی پور میں رہنے والے قبائیلی کوکیوں کے درمیان میں نسلی تشدد کی زد میں ہے۔ اب تک اس تشدد میں 160لوگ مارے گئے ہیں۔