منی پور۔ ضلع امپال میں فوجی سپاہی کا اغوا ء او رقتل

,

   

ہندوستانی فوج نے اس بزدلانہ قتل کی مذمت کی اور مشکل وقت میں غمزدہ خاندان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
امپال۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہندوستانی فوجی سپاہی کی نعش جس کا ہفتہ کے روز کچھ مصلح لوگوں نے اغوا کرلیاتھا‘ اتوار کے روز ایسٹ امپال ضلع میں پائی گئی ہے۔

مذکورہ سپاہی چھٹی پر گھر آیاہوا تھا۔ پولیس اہلکاروں کا کہناہے کہ ڈیفنس سرویس کارپوس(ڈی ایس سی) کے 49سالہ تھانگ تھانگ کوم کو مصلح لوگوں نے ہفتے کے روز ویسٹ امپال ضلع کے ہاپی وادی میں ان کے گھر سے بندوق کی نوک پر اغوا کرلیاتھا۔

گولیوں سے چھنی ان کی نعش اتوار کے روز ایسٹ امپال ضلع کے کھونینگتھیک گاؤں سے دستیاب ہوئی ہے۔

سپاہی کے پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ ایک لڑکی او رایک لڑکا ہے۔ گھر والوں کی مرضی کے مطابق آخری رسومات انجام دئے گئے ہیں۔ فوجی کی ایک ٹیم شہید سپاہی کے گھر پہنچی تاکہ ہر ممکن مدد غمزدہ خاندان کو فراہم کرسکیں۔

ہندوستانی فوج نے اس بزدلانہ قتل کی مذمت کی اور مشکل وقت میں غمزدہ خاندان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

رضاکارانہ طور پر 8ویں آسام ریجمنٹ سے ریٹائرمنٹ لے لینے کے بعد وہ ڈی ایس سی سے کچھ سال قبل یہ جوان وابستہ ہوگیاتھا۔ وہ چھٹی پر تھے اوراتوار کے روز دوبارہ کام پر لوٹنے والے تھے۔

ان کی اہلیہ سومی ون کوم نے کہاکہ ان کے دوبچوں کی تعلیم کے لئے وہ ہاپی وادی علاقے میں رہ رہے ہیں۔

کوم یونین منی پور(کے یو ایم) صدر سیرتو اہو کوم نے کہاکہ کوم قبائیل کمیونٹی منی پور میں ایک اقلیتی کمیونٹی طو ر پر رہتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ کوم کمیونٹی امن سے محبت کرنے والی ایک سوسائٹی ہے جو کسی بھی کمیونٹی کی حمایت کرتی ہے او رنہ اس میں شامل ہوتی ہے۔