منی پور میں آسام رائفلز نے آج کی تاریخ تک 50ہزار بے گھر افراد کو نکالا گیا

,

   

شہریوں کے تمام ٹرکوں کی چوبیس گھنٹے حفاظت کی ذمہ داری بھی آسام رائفلز نے سنبھالی ہے۔
امپال۔نیم فوجی دستوں نے ایک بیان میں کہاکہ آسام رائفلز نے منی پور میں تمام کمیونٹیوں کے50ہزار سے زائد بے گھر افراد کو نکالا اور انہیں محفوظ راستہ‘ پناہ‘ کھانے اور ادوایات فراہم کئے ہیں۔بیان میں کہاگیا ہے کہ طلب کئے جانے کے بعد آسام رائفلز(اے آر) تشدد زدہ منی پور میں لوگوں کی مدد کے لئے پہلا جواب دہندہ تھا۔

فورسیس نے بغیرکسی تعصب کے تمام کمیونٹیوں کے لوگوں کو تشدد کے علاقے سے بچانے اور نکالنے میں بے لوث خدمات انجام دئے ہیں۔اس میں کہاگیاہے کہ سکیورٹی فورسیس کے ذریعہ فراہم کردہ سازگار ماحول کی وجہہ سے امن مذاکرات کا پہلا دوروزیر داخلہ امیت شاہ جنھوں نے 30مئی کو ریاست کا دورہ کیاتھا کے ذریعہ شروع کیاجاسکتا ہے۔

اس میں کہاگیا ہے کہ آسام رائفلزنے سول ٹرکوں کے قافلے کو چوبیس گھنٹے تحفظ فراہم کرنے میں بھی پیش قدمی کی جو کہ این ایچ 37کے راستے امپال وادی میں ضروری سامان‘ ادویات اور تیل لے کر جارے تھے‘ جس کے نتیجے میں 14مئی سے ایک اندازہ کے مطابق9ہزارٹرکس بغیرکسی رکاوٹ کے مذکورہ ہائی وے سے گذرے ہیں۔

سخت کوششوں کے باوجود آسام رائفلز کو پولرائز بیانات کی وجہہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

نیم فوجی دستے نے بیان میں کہاکہ آسام رائفلزشمال مشرقی خطہ میں سب سے طاقتور فورس ہے جس کے اہلکاروں نے ریاست میں امن قائم کرنے کے لئے عظیم قربانیاں دی ہیں اور شمال مشرقی عوام کیلئے انتھک جدوجہد کی ہے۔

آسام رائفلز نے سول انتظامیہ کے ساتھ ملکر تمام اسٹیک ہولڈرس کے ساتھ امن میٹنگ کا اہتمام کیا۔مزیدبرآں مقامی لوگوں کی صحت کی دیکھ بھال کے لئے طبی کیمپس قائم کئے۔

مصیبت کے عالم میں آسام رائفلز کی غیرمتزلزل لگن اور بے لوث خدمات نے متاثرہ لوگوں کو امید دلانے اورانسانیت پر اعتماد بحال کرنے میں اہم کردار ادا کیاہے۔