منی پور کے حالات پر آج کل جماعتی اجلاس کی امیت شاہ قیادت کریں گے

,

   

منی پو رمیں 3مئی سے صورتحال کشیدگی کا شکار ہے۔
نئی دہلی۔ منی پور کے حالات پر قومی درالحکومت میں بات چیت کے آج کل جماعتی اجلاس کی قیادت یونین ہوم منسٹر امیت شاہ کریں گے۔

میٹنگ 3بجے مقرر ہے۔منی پو رمیں 3مئی سے صورتحال کشیدگی کا شکار ہے‘ ریاستی حکومت نے فوری عمل کے ساتھ ریاست میں امن کے لئے مزیدمشکلات سے بچنے کے لئے ایک کوشش کے طور پر مزیدپانچ دن 25جولائی تک انٹرنٹ پر امتناع عائدکردیا ہے۔

ریاست میں کشیدگی کی صورتحال کوپیش نظر رکھتے ہوئے ڈیٹا خدمات پر بھی امتنا ع عائد کردیاگیاہے۔

میتی کمیونٹی کو درجہ فہرست قبائیل کے زمرے میں شامل کرنے کی مانگ کے حلاف کل قبائیل طلبہ یونین(اے ٹی ایس یو)کے زیراہتمام نکالی گئی ریالی کے بعد 3مئی سے منی پور تشدد کی زد میں ہے۔

کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیر پرسن سونیاگاندھی ریاست میں امن و بھائی چارہ کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ منی پور میں لوگوں کی زندگیوں کو تباہ کرنے والے تشدد نے ”ہمارے ملک پر گہرے زخم چھوڑے ہیں“۔

یونین ہوم منسٹر امیت کی نگرانی میں 24جون کے روز کل جماعتی اجلاس طلب کرنے کے وقت پر سوال کرتے ہوئے کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے کہاکہ ایسے وقت میں یہ میٹنگ طلب کی جارہی ہے جب وزیراعظم نریندر مودی امریکی دورے پر ہیں‘ جو ظاہر کرتا ہے کہ یہ میٹنگ کے لئے اہمیت کی جامل نہیں ہے۔ راہول نے ٹوئٹ کیاکہ ”منی پور50دنوں سے جل رہا ہے‘ مگر وزیراعظم خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔

ایک کل جماعتی اجلاس اس وقت بلایاجارہا ہے جبوزیراعظم خود ملک سے باہر ہیں! واضح کرتا ہے کہ یہ میٹنگ وزیراعظم کے لئے اہم نہیں ہے“۔

درایں اثناء کانگریس لیڈر کے سی وینوگوپال نے جمعرات کے روز منی پور کے حالات پر وزیراعظم مودی کی خاموشی کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

وینو گوپال نے دعوی کیاکہ ”پچھلے53دنوں سے منی پور جل رہا ہے۔ وزیراعظم کے منھ سے ایک لفظ نہیں نکلا۔ منی پور سے یہاں پرایک وفد پچھلے دن سے ہے مگر وزیراعظم ملاقات کے لئے تیار نہیں ہیں“۔