مکیش امبانی اور فیملی کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے شخص کی بہار سے گرفتاری

,

   

ایک سرکاری ترجمان نے کہاکہ مذکورہ فون کال ایچ این آر ایف اسپتال کے کال سنٹر سے 12.57بجے رات اور5.04بجے آیا۔ اسپتال کی عمارت کو اڑانے کی دھمکی آئی تھی۔


ممبئی۔ جمعرات کے روز بہار سے عہدیداروں نے کہاکہ ایک فوری اپریشن میں مذکورہ ممبئی پولیس نے ایک شخص کو تلاش کرکے تحویل میں لے لیا جو مبینہ ارب پتی صنعت کار مکیش امبانی اوران کی فیملی کو مارنے کی دھمکی دی تھی۔

ممبئی پولیس کی ایک ٹیم نے بہار پولیس کے اشتراک سے کال کرنے والے کا سراغ لگانے میں کامیابی حاصل کی‘ جس کے شناخت ایک راجیش مشرا کو دربھنگاسے تحویل میں لینے کے لئے ایک ٹیم روانہ ہوگئی۔

ایک عہدیدار نے کہاکہ ”امبانی فیملی کودھمکی آمیز فون کالس کے معاملے میں تیزی سے کام کرتے ہوئے ممبئی پولیس کی ایک ٹیم نے بہار پولیس کی مدد سے آدھی رات کوبہار کے دربھنگاکے ایک بلاک سے ایک شخص کو حراست میں لیاہے“۔

مذکورہ پیش رفت چہارشنبہ کے روز کے ساوتھ ممبئی میں سر ایچ این ریلائنس فاونڈیشن اسپتال اور انکے شاندار مکان انتالیا کو دھمکے سے اڑانے کے متعلق امبانی فیملی کو دی گئی تازہ دھمکیوں کے بعد عمل میں ائی ہے۔

ایک سرکاری ترجمان نے کہاکہ مذکورہ فون کال ایچ این آر ایف اسپتال کے کال سنٹر سے 12.57بجے رات اور5.04بجے آیا۔ اسپتال کی عمارت کو اڑانے کی دھمکی آئی تھی۔

فون کرنے والے نے مکیش امبانی‘ ان کی بیوی نیتا امبانی اور بچے آکاش او رآنند کی جان لینے کی بھی دھمکی دی تھی۔مذکورہ اسپتال نے ڈی بی مارگ پولیس اسٹیشن میں ایک رسمی شکایت درج کرائی تھی اور چہارشنبہ کی رات سے ہی تحقیقات کا آغاز کردیاگیاتھا۔