مہاراشٹرا میں سیاست کا یوٹرن، بی جے پی کے لیڈر فڈنویس نے لیا چیف منسٹر عہدہ کا حلف، این سی پی کا ڈپٹی چیف منسٹر، صبح 8بجے حلف

,

   

ممبئی: مہاراشٹرا میں اچانک آج صبح ریاستی سیاست میں اچانک زبردست بدلاؤ آیا۔ بی جے پی کے وزیر دیویندر فڈنویس نے ایک بار پھر وزیر اعلی کے عہدہ کا حلف لیا ہے۔ بی جے پی نے این سی پی کے ساتھ مل کردوبارہ مہاراشٹرا میں حکومت میں بنانے میں کامیاب ہوگئی۔ لیکن چونکا دینے والی یہ ہے کہ ملک کے سبھی پرنٹ میڈیا و الیکٹرانک میڈیا میں یہ بات چل رہی تھی کہ شیو سینا‘ کانگریس و این سی پی مشترکہ طور پر حکومت چلائیں گے۔ یہاں تک ان پارٹیوں میں چیف منسٹر کے عہدہ بھی بٹ گیا تھا۔شیو سینا اور این سی پی نصف نصف میعاد تک چیف منسٹر رہیں گے جبکہ کانگریس پانچ سال تک نائب وزیر اعلی کے عہدہ پر فائز رہے گی۔

YouTube video

لیکن ہفتہ کی صبح اچانک مہاراشٹرا سیاست نے یوٹرن لیا اور بی جے پی کا چیف منسٹر نے حلف لے لیا تو ڈپٹی چیف منسٹرکے عہدہ کے لئے این سی پی کا لیڈر نے لیا۔ تاہم شیو سینا کی جانب سے تاحال کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔ مہاراشٹرا کے راج بھون میں آج صبح8بجے بی جے پی لیڈر دیویندر فڈنویس اور این سی پی لیڈر اجیت پوار کو گورنر نے حلف دلوایا۔
وزیر اعظم نریندر مودی و امیت شاہ نے نئے وزیر اعلی و نائب وزیر اعلی کو مبارکباد پیش کی۔