مہارشٹرا۔ راجیہ سبھا میں ووٹنگ کے لئے ہائی کورٹ سے نواب ملک کو کوئی راحت نہیں

,

   

ممبئی۔ایک روز قبل خصوصی پی ایم ایل اے عدالت کی جانب سے مہارشٹرا نواب ملک کی راجیہ سبھا انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لئے عبوری درخواست کو مسترد کئے جانے کے بعد جمعہ کے روز ممبئی ہائی کورٹ نے بھی اس طرح کی درخواست کو مسترد کیاہے۔

نچلی عدالت کے فیصلے کو ملک نے ہائی کورٹ میں چیالنج کیاتھا‘ مگر جسٹس پی ڈی نائیک نے فوری راحت سے انکار کیا اور ان سے ضمانت کی درخواستوں کو حل کرنے والی مناسب بنچ سے رجوع ہونے کااستفسار کیاہے۔

اس کے بعد ملک کی قانونی ٹیم امیت دیسائی‘ طارق سعید اورکوشال مور جس کو رشمی کانت اور پارٹنرس نے تفصیلات سے واقف کیا‘ جسٹس بھارتی ڈونگری کی بنچ سے رجوع ہوئے۔تاہم جسٹس ڈونگری نے درخواست پر غور کرنے سے انکار کردیا کہ ملک کو پولیس کے حفاظتی دستے کے ساتھ جانے اورووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی جبکہ جمعرات کے روزخصوصی عدالت نے پہلے ہی اجازت دینے سے انکار کردیاتھا۔

ملک فی الحال مفرور مافیا ڈان داؤد ابراہیم کاسکر کے ملوث ایک اراضی معاملے میں مبینہ منی لانڈرنگ معاملے میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد قانونی تحویل میں ہیں۔

ایک اور این سی پی لیڈر سابق وزیرداخلہ انل دیشمکھ پر کو بھی خصوصی پی ایم ایل اے کی عدالت کے جج آر راکوڈی نے راجیہ سبھا انتخابات کے لئے ووٹ ڈالنے کے جانے کی اجازت دینے سے انکار کیاہے۔

مذکورہ ای ڈی کے وکلاء نے دیشمکھ او ر ملک دونوں کی درخواستوں کی خصوصی پی ایم ایل اے عدالت او رممبئی ہائی کورٹ میں اس معاملے کی سختی کے ساتھ مخالفت کی ہے۔

مہارشٹرا میں راجیہ سبھا کے لئے رائے دہی ویدھان سبھا میں صبح 9بجے سے شروع ہوئی اور شام 4بجے اختتام کو پہنچی اورتوقع کے مطابق شام تک نتائج کا بھی اعلان کردیاگیا۔