مہارشٹرا۔ لاک ڈاؤن کے 21ویں دن‘ باندرہ کے واقعہ پر سی ایم ادھو نے کہا’لاک ڈاوئن کا مطلب لاک آپ نہیں‘ مہاجر مزدوری کو مہارشٹرا میں ڈرنے کی ضرورت نہیں‘۔ویڈیو

,

   

ممبئی کے باندرہ اسٹیشن پر ہزاروں مہاجر مزدورپہنچ گئے‘ و ہ اپنے گاؤں واپس جانے کی مانگ کررہی تھے‘ پولیس نے پہلے لوگوں کوسمجھاکر واپس کرنا چاہا‘ اس کے بعد ہجوم کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کیاہے۔

ممبئی۔کرو نا وائرس کے 350نئے معاملات منگل کے روز مہارشٹرا میں درج کئے گئے ہیں۔ اس کے بعد ریاست میں جملہ متاثرین کی تعداد 2684تک پہنچ گئی ہیں۔ اس دوران ممبئی کے باندرہ اسٹیشن پر منگل کے روز ہزاروں لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی تھی۔

YouTube video

ان لوگوں نے گاؤں واپس جانے کی مانگ کرنا شروع کردیاتھا۔ پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چار ج کا استعمال کرنا پڑاتھا۔ واقعہ پر چیف منسٹر ادھو ٹھاکرنے کہا’میں لوگوں سے کہنا چاہتاہوں کہ لاک ڈاؤن کا مطلب کوئی لاک آپ نہیں ہے۔

یہ مہارشٹرا آپ کا ہے اور آپ یہاں کے‘ آپ کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے‘۔

چیف منسٹر ادھو نے کہاکہ’کچھ لوگوں کو لگ رہا ہے کہ مہارشٹرا میں کچھ عجیب ہورہا ہے۔ مہارشٹرا میں جتنی جانچ ہورہی ہے اتنی کسی ریاست میں جانچ نہیں ہورہی ہے۔ریاست میں ہم نے 22نمونے لئے ہیں۔جس میں 2334مثبت معاملات درج کئے گئے ہیں۔ ریاست میں 230مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔

میں نے آج دولوگوں سے بات کی ہے۔ چھ ماہ کے بچے تنشک کی ما ں سے میں نے بات کی ہے‘ پھر میں نے 83سال کے ایک بزرگ سے بھی نات کی ہے۔ یہ بتاتے ہیں کہ ہمت ہے تو کوئی بھی جنگ جیتی جا سکتی ہے۔

ہم کرونا وائرس کے علاج کے لئے اسپتال ہی الگ کررہے ہیں‘۔ریاست کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ نے بتایا کہ منگل کے شام قریب 4بجے ہزاروں لوگوں باندرہ اسٹیشن کے باہر جمع ہوگئے تھے۔

یہ سبھی مزدور تھے اور لاک ڈاؤن کے چلتے اپنے گھروں میں موجود تھے۔ انہیں بھروسہ تھا کہ لاک ڈاؤن ختم ہوجائے گا‘ لیکن ایسا نہیں ہوا اس لئے وہ مایوس ہوکر گھروں سے باہر نکل ائے او راپنے ریاست یا اپنے گاؤں جانے کی مانگ کرنے لگے۔

پھروہا ں سے ساری بھیڑ منتشر ہوگئی اور ہم ان کے کھانے پانی کا انتظام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری کی نمائندگی پر پولیس ملازمین نے انہیں سمجھانے میں کامیابی حاصل کی ہے اور وہ تمام شانتی سے وہاں سے چلے گئے“۔