مہارشٹرا۔ ناندیڑھ میں 7نئے اموات میں چار شیر خوار‘ اموات کی تعداد 31تک پہنچ گئی

,

   

چیف منسٹر یکناتھ شنڈے نے کہاکہ وہ مزیداقدامات اٹھانے سے قبل اس واقعہ کی مکمل تفصیلات حاصل کریں گے۔


ناندیڑھ۔مہارشٹرا کے ضلع ناندیڑھ کے سرکاری اسپتال میں اموات کا سلسلہ بدستور جاری ہے سات نئے اموات ہوئے ہیں جس میں چار شیرخواربچے ہیں جو 2اکٹوبر کی رات سے مختلف صحت کے مسائل کی وجہہ سے جانبر نہ ہوسکے ہیں۔

ناندیڑھ ضلع انفارمیشن افیسر(ڈی ائی او) نے سوشیل میڈیا پلیٹ فارم پر اس کی تصدیق کی ہے‘ جس کے بعد منگل3اکٹوبر تک مرنے والوں کی تعداد 48گھنٹوں میں 31تک پہنچ گئی ہے۔

https://x.com/PTI_News/status/1709045834677985657?s=20

مرنے والوں میں 12شیرخوار
تھانے میونسپل کارپوریشن کے چلائے جانے والے چھتر اپتی شیواجی مہاراج میموریل (سی ایس ایم ایم) اسپتال کولوا کے ایک ڈاکٹر نے انڈین ایکسپر کو بتایاکہ اسپتال اپنی گنجائش سے زیادہ کاکام کررہا ہے۔

مذکورہ ڈاکٹر نے کہاکہ ”اسپتال کی مجموعی گنجائش 600بیڈس کی ہے۔ فی الحال 800مریض شریکل ہیں۔ ضلع میں ہم واحد تر تیری نگہداشت کا اسپتال ہیں اور اکثر ہمارے پاس مریض ناز ک حالت میں لائے جاتے ہیں“۔

مرنے والوں میں 12شیرخوار‘6لڑکے اور 6لڑکیاں‘ بتائی جارہی ہیں۔ بارہ بالغ‘ پانچ مرد اور سات عورتیں‘ جنھیں خراب حالات میں لاکر اسپتال میں داخل کیا گیاتھا مرنے والوں میں شامل ہیں۔

مذکورہ بیان میں کہاگیاہے کہ ”12بالغوں میں جنھوں نے اپنی جانیں گنوائی ہیں کہ پانچ مرد او رسات عورتیں شامل ہیں۔ چار بالغوں کو دل سے متعلق امراض تھے جبکہ ایک نامعلوم زہر کا شکار تھا‘ ایک جو جگر کا عارضہ تھا اور دو گردے کے مریض تھے او رایک معاملہ حمل کے دوران پیچیدگیاں تھیں‘ تین حادثاتی واقعات تھے“

https://x.com/PTI_News/status/1709045413439840447?s=20

ریاست کے وزیر صحت حسن مشرف نے سارے معاملے کی تحقیقات کی ہدایت جاری کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ”اس رپورٹ کی بنیاد پر مزید کاروائی کا فیصلہ کیاجائے گا۔ سات اموات نازک مریضوں کے ہوئے ہیں۔

دو اموات سانپ کے کاٹنے او رزہر سے ہوئے ہیں۔میں نے ہمارے ڈاکٹر س کو ناندیڑھ کا دورہ کرنے کا استفسار کیاہے۔ میں بھی وہاں جاؤں گا۔

تحقیقات کاحکم دیدیاگیاہے“۔مختلف گوشوں تنقیدوں کے درمیان چیف منسٹر یکناتھ شنڈے نے کہاکہ وہ مزیداقدامات اٹھانے سے قبل اس واقعہ کی مکمل تفصیلات حاصل کریں گے۔

سابق چیف منسٹر اشوک چوہان نے ایکس پر کئے گئے اپنے پوسٹ میں منگل کے روز کہاکہ سرکاری اسپتالوں میں اموات کا سلسلہ بلاروک ٹوک جاری ہے اور حکومت کواس کے لئے ذمہ داری کا تعین کرنا چاہئے“۔

کانگریس صدر ملکاراجن کھڑگی‘ ایم راہول گاندھی‘ پرینکا گاندھی ووڈرا نے اس افسوسناک سانحہ پر تاسف کا اظہار کیا اوربھارتیہ جنتا پارٹی کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے اصلاحی اقدامات پر زوردیا

پرینکا گاندھی نے کہاکہ ”حکومت کو ذمہ داروں کے خلاف سخت اقدامات اٹھاتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کو معاوضہ ادا کریں“

نیشنلسٹ کانگریس صدر شرد پوار‘ کارگذار صدر سوپریا سولے‘ ریاستی صدر جینت پٹیل‘ شیو سینا(یو بی ٹی) لیڈر ادتیہ ٹھاکرے‘ ایم پی سنجے راؤت‘ سشما اندھیرے‘ مہارشٹرا نو نرمان سینا ترجمان سندیپ شنڈے اور دیگر نے بھی ناندیڑھ اسپتال میں اموات پر سخت ردعمل پیش کیاہے۔