مہارشٹرا میں کرفیو کے پیش نظر مہاجر وکرس نے ریاست چھوڑ کر جانا شروع کردیا

,

   

ادوھو ٹھاکرے نے مہارشٹرا میں ایک سلسلہ وار تحدیدات کا اعلان کیاہے
ممبئی۔ مہارشٹرا حکومت کی جانب سے ریاست میں کویڈ 19کے معاملات میں اضافہ کے پیش نظر منگل کے روزریاست میں دفعہ 144نافذ کرنے کے اعلان کے بعد چہارشنبہ کے روز سے بعض مہاجر مزدوروں نے اپنے آبائی مقام پر واپسی کی شروعات کردی ہے۔

مہاجرین مزدوروں کو اپنے آبائی ریاستوں کو روانگی کے لئے شہر کے کلیدی ٹرانزٹ پوائنٹ لوک مانیا تلک ٹرمینس ممبئی میں دیکھا گیاہے۔ اترپردیش کے واراناسی سے تعلق رکھنے والے شیو م پانڈے نے اے این ائی کو بتایا کہ پچھلے سال لاک ڈاؤن کے دوران جس درد سے وہ گذرے ہیں دوبارہ اس کو محسوس کرنا بھی نہیں چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ”اب اگر کرفیو نافذ ہوگیا‘ تو ہم کیا کریں؟کہاں سے ہم کھائیں؟اس شہر کو ہم اس لئے چھوڑ رہے ہیں کہ پچھلے سال لاک ڈاؤن کے دوران جس درد سے ہم گذرے ہیں وہ دوبارہ نہیں چاہتے ہیں“۔

پچھلے سا ل مارچ کے آخری ہفتہ میں قومی لاک ڈاؤن کے نفاد کے بعد بڑے پیمانے پر مہاجر مزدور کی حمل ونقل کو ملک نے دیکھا ہے۔ قومی لاک ڈاؤن مہاجرین ورکرس کا شہرو ں اپنے آبائی مقامات کواخرا ج کا نتیجہ ثابت ہوا ہے۔

چہارشنبہ کے روز دفعہ 144کے نفاذ کے اعلان کے ساتھ مہارشٹرا چیف منسٹر ادھو ٹھاکرے نے یکم مئی تک سلسلہ وار تحدیدات کا نفاذ عمل میں لایا‘ مگر انہوں نے نئے تحدیدات کی اصطلاح کو ”لاک ڈاؤن“ نہیں بتایاہے۔

نئے گائیڈ لائنس کے تحت تمام عوامی مقامات‘ سرگرمیاں ریاست میں بند رہیں گے۔ صرف ضروری خدمات ہی مستثنیٰ ہیں او ران کی سرگرمیوں پر کوئی روک نہیں ہے۔ نئے گائیڈ لائنس میں سنیما تھیٹرس‘ اڈیویٹوریم‘ امیوزمنٹ پارکس‘ جمس۔

فلموں او راشتہارات کی شوٹنگ 14اپریل رات8بجے سے یکم مئی7بجے صبح تک منسوخ کردی گئی ہے۔ مہارشٹرا میں پچھلے24گھنٹوں میں کویڈ19کے 60,212نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔

ممبئی میں 7898نئے معاملات کے ساتھ پچھلے 24گھنٹوں میں 24اموات پیش ائے ہیں‘ وہیں ناگپو ر میں کویڈ19کے 6826نئے معاملات درج کئے گئے ہیں‘ 3518بحال اور 64اموات منگل کے روز درج کئے گئے ہیں