میانمار کی عدالت میں سوکی کی سنوائی دوبارہ شروع

,

   

نیپیتا۔میانمار کی معزول قائد آنگ سانگ سوکی کی سنوائی جس پر کرونا وائرس کے تحدیدات کی خلاف ورزی کا الزام اور دیگر کئی جرم عائد کئے گئے ہیں منگل کے روز نیپیتا کی ایک عدالت میں دوبارہ سنوائی شروع کی گئی ہے۔

دوماہ قبل آخر ی مرتبہ سنوائی ہوئی تھی او راب دوماہ بعددوبارہ سنوائی شروع کی گئی ہے۔ کائیڈو نیوز کی خبر ہے کہ سوکی کے دفاعی ٹیم کے رہنما کے مطابق‘ سماعت ایسے معاملات پھیلانے کے لئے تھی جو سماجی بے چینی کو پھیلانے اور ایک قانون کی خلاف ورزی کرنے پر مشتمل ہے‘ جو کرونا وائرس پر قابو پانے کے حوالے سے نافذ کئے گئے تھے۔

سوکی کے وکلاء کے مطابق مذکورہ سنوائی پیر کے روز ہونی تھی مگر جہاں وہ حراست میں ہیں اس نامعلوم مقام سے عدالت تک کا طویل سفر کرنے کے پیش نظر وہ خود کو بیمار محسوس کررہی تھی اسی وجہہ سے سوکی نے سنوائی میں شریک نہیں ہوئی تھی۔

مگر کھین ماؤنگ زاؤ نے منگل کے روز کہاکہ”آج ڈاؤ آنگ سانگ سوکی کچھ بہتر محسوس کررہی ہیں‘مگر انہوں نے کہاکہ اب بھی انہیں چکر محسوس ہورہی ہے“۔

اس کیس میں اگلی سنوائی کے لئے 21 ستمبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ مذکورہ وکلاء کے بموجب فیصلہ سنانے کی حتمی تاریخوں کا ابھی تعین نہیں کیاگیاہے۔

سوکی جس کو یکم فبروری کے روز پیش ائی فوجی بغاوت میں گرفتار کرلیاگیاہے‘ کئی او رمقدمات کو سامنا کررہی ہیں جس میں سرکاری رازداری قانون کی خلاف ورزی اور غیرقانونی طریقے سے والکی ٹالکیز کی درآمد بھی شامل ہے۔