نئی پارلیمنٹ کا افتتاح ‘صدر کو مدعو نہ کرنا توہین‘ اپوزیشن

   

نئی دہلی :کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے نئی عمارت کو مودی کا ’’ذاتی پراجکٹ‘‘ قرار دیااور کہا کہ پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے واحد معمار، ڈیزائنر اور کارکن وہی ہیں جس کا وہ 28 مئی کو افتتاح کریں گے۔ صدرمجلس اسد الدین اویسی نے کہا کہ یہ پروٹوکول کی خلاف ورزی ہے۔ وہ ایگزیکیٹو کے سربراہ ہیں، مقننہ کے نہیں۔ اسپیکر لوک سبھا یا صدر نشین راجیہ سبھا افتتاح کر سکتے تھے۔ یہ عوام کے پیسے سے بنایا گیا ہے، کیوں وزیر اعظم ایسا برتاؤ کر رہے ہیں جیسے ان کے ‘دوستوں’ نے اسے اپنے پرائیویٹ فنڈز سے ا سپانسر کیا ہو؟ سی پی آئی جنرل سکریٹری ڈی راجہ نے کہا کہ بی جے پی پہلی قبائلی خاتون صدر کی تقرری کا کریڈٹ لیتی ہے لیکن ان کا مناسب احترام نہیں کیا جا رہا ہے۔