نارائن پیٹ میں سڑک کی توسیع کا مسئلہ حل

   

متاثرین کی جانب سے مطالبات سے دستبرداری اور حکم التواء واپس

نارائن پیٹ۔ 4 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ ٹاؤن کی اہم اور قدیم شاہراہ کی توسیع و تعمیر میں پیشرفت ہوئی ہے۔ سڑک کے دونوں جانب واقع جائیداد مالکین میں 30 سے زائد لوگوں نے حکومت کی جانب سے معاوضہ دیئے جانے والی رقومات سے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عدالت سے رجوع ہوئے تھے جس کے سبب ایک عرصہ سے توسیع و تعمیر کے کام میں رکاوٹ پیدا ہوگئی تھی، تاہم ان متاثرین نے اپنے مطالبہ سے دستبرداری اختیار کرتے ہوئے حکم التواء واپس لے لیا ہے جس کے سبب سڑک کی توسیع و تعمیر میں تیزی آئی ہے۔ ممکن ہے کہ اندرون چند ماہ سڑک کی توسیع و تعمیر کا کام مکمل کرلیا جائے گا۔ واضح رہے کہ مشیر کے بیچوں بیچ سے گذرنے والی اور کوڑنگل و تانڈور جانے والی اس شاہراہ کی توسیع کیلئے کئی دشواریاں پیش آرہی تھیں۔ اس سڑک کی توسیع سے نارائن پیٹ کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگااور اس کاروبار میں ترقی بھی ممکن ہے۔ مذکورہ سڑک کی توسیع و تعمیر میں پیشرفت اور تیزی سے یہاں کے عوام میں مسرت کی لہر پائی جاتی ہے۔