ناروے میں قرآن کی بے حرمتی کو روکنے کی کوشش کرنے والا شخص‘ انٹرنٹ صارفین اس کو ہیرو بلارہے ہیں۔ویڈیو

,

   

قومی سطح پر واقعہ ک مذمت کی جارہی ہے
نئی دہلی۔ ایک مسلم نوجوان کی سوشیل میڈیا پر ستائش کی جارہی ہے کیونکہ اس نے مخالف اسلام ریالی اور قرآن کی بے حرمتی کوروکنے کاکام کیاہے۔

مذکورہ واقعہ جس کی قومی سطح پر مذمت کی جارہی ہے مسلم اکثریتی والے شہر کریسٹین سانڈ میں پیش آیاہے۔

سوشیل میڈیاپر وائیر ل ہورہے ویڈیو میں ایک شخص جس کاتعلق دائیں بازو اورنسل پرست گروپ ایس ائی اے این(اسلامیت کو ناروے میں روکو) سے تعلق ہے مخالف اسلام ریالی کے دوران نفرت پر مشتمل جرم انجام دے رہاتھا۔

جب مذکورہ مخالف اسلام شخص نے مقدس قرآن کو (نعوذ باللہ) نذر آتش کرنے کی کوشش کی‘ ایک نوجوان اس کی سمت دوڑا او رقطعی کو لات مار کر مقدس کتاب کو نذر آتش ہونے سے بچانے کاکام کیاہے

مذکورہ ناروے پولیس بھی بیچ میں اگئی مگر اتفاق کی بات یہ ہے انہوں نے مسلم نوجوان کو دبوچ لیا‘ وہیں کروڑہا مسلمانوں کو دلی تکلیف پہنچانے والا موقع سے فرار ہوگیا۔

انٹرنٹ صارفین سوشیل میڈیا پر قرآن کی حفاظت کے لئے سینے سپرد ہونے والے نوجوان جس کی شناخت الیاس کے طور پر کی گئی ہے کے ستائش کررہے ہیں

https://twitter.com/NimraSamarr/status/1197785914157780992