نتیش حکومت میں 3.77 کروڑ افراد خط غربت سے باہر

   

پٹنہ : وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی گزشتہ 18 سالوں میں کی گئی ایماندارانہ کوششوں کی وجہ سے بہار ایک بیمار ریاست سے ترقی یافتہ ریاست بننے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ بہار ریاستی جنتا دل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو) کے صدر امیش سنگھ کشواہا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی پالیسیوں اور فلاحی اسکیموں کی وجہ سے ریاست کا ایک بڑا طبقہ گزشتہ 9 سالوں میں کثیر جہتی غربت سے باہر نکل آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیتی آیوگ کی طرف سے جاری کردہ حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 9 سالوں میں بہار کے 3 کروڑ 77 لاکھ لوگ غربت کی لکیر سے باہر آئے ہیں۔ بہار کی غربت کی شرح 51.89 فیصد سے کم ہو کر 33.76 فیصد پر آگئی ہے۔