نتیش کمار بی جے پی اتحاد قائم نہیں رہے گا۔ پرشانت کشور

,

   

کشور نے دعویًٰ کیاہے کہ ’جن سوراج‘مہم ”گھومتے ہوئے دروازے کی سیاست“ کو ختم کردیگا۔
پٹنہ۔ جے ڈی (یو) صدر نتیش کمار کی بی جے پی کے ساتھ نیا تشکیل شدہ اتحاد 2025کے بہار اسمبلی انتخابات سے قبل ختم ہوجائیگا‘ اتوار کے روز یہ دعوی سیاسی حکمت عملی کار سے جہدکار بننے والے پرشانت کشور نے کیاہے۔

کشور نے یہ بھی دعوی کیاکہ کمار کے ساتھ اتحاد کی بی جے پی کو ”بھاری قیمت“ ادا کرنی پڑیگی‘ کیونکہ بی جے پی نے یہ اعلان کیاتھا کہ 18ماہ سے کم وقت میں انہیں دھوکہ دینے والے لیڈر کے ساتھ اس کے دروازے اب بند ہوگئے ہیں۔

ریاست میں ضلع بیگو سرائے میں جہاں پر وہ ”جن سوراج“ مہم کے حصے کے طور پر دورے کررہے کمار نے رپورٹرس کو بتایاکہ ”نتیش کمار کا دھوکہ باز چہرہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے۔ جب سے وہ اتحاد میں شامل ہوئے ہیں تب سے میں یہ کہہ رہاہوں کہ عظیم اتحاد کے ساتھ نتیش کمار قائم نہیں رہیں گے“۔

انہوں نے کہاکہ ”مگر آج کی پیش رفت نے ثابت کردیا ہے کہ نتیش کمار”پلٹو رام“ ہیں‘ نریندر مودی اور امیت شاہ سے الگ نہیں ہیں۔ بی جے پی ایسا لگ رہا ہے کہ مجوزہ لوک سبھا انتخابات کا حساب کتاب لگارہی ہے۔

مگر وہ اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات میں ایک بھاری قیمت اداکریگی“۔کشور جس نے اپنی پیشہ وارانہ گنجائش میں مودی اور کمار دونوں کے ساتھ کام کیا ہے نے کہاکہ نتیش کے لئے اپنے دروازے بند ہوجانے کا اعلان کرنے کے باوجود کمار کو واپس لینے کے متعلق اپنے رائے دہندوں سے وضاحت کے لئے بی جے پی کو مشکل ہوگا‘۔

انہوں نے کہاکہ ”میں ایک اور پیشین گوئی کرتاہو ں اگر میں غلط ثابت ہوا تو آپ مجھے پکڑ لیں۔ مذکورہ اتحاد اسمبلی انتخابات تک برقرار نہیں رہے گا۔ درحقیقت یہ لوک سبھات انتخابات کے کچھ مہینوں کے اندر ہی الگ ہوجائیگا“۔

انہوں نے الزام لگایا کہ ”بی جے پی اب وہ کررہی ہے جو آرجے ڈی سربراہ لالوپرساد کے دوران کانگریس نے کیاتھا۔ دونوں قومی جماعتوں نے مرکز میں چھوٹے فوائد کے لئے انتہائی غیر مقبول لیڈروں کے ساتھ اتحاد کرلیاہے“۔

کشور نے دعویًٰ کیاہے کہ ’جن سوراج‘مہم ”گھومتے ہوئے دروازے کی سیاست“ کو ختم کردیگا۔کمار نے یہ کہتے ہوئے چیف منسٹر بہار کی حیثیت سے استعفیٰ پیش کردیاتھا کہ اپوزیشن کے انڈیابلاک اور عظیم اتحاد میں ”چیزیں بہتر انداز میں کام نہیں کررہی ہیں“اور بی جے پی کے ساتھ نئی حکومت تشکیل دینے کا دعوی پیش کردیاتھا۔