نتیش کمار نے بی جے پی ایم ایل سی شہنواز حسین کی بہار کے مظفر پور میں ستائش کی

,

   

ایک ایسے وقت میں بہار چیف منسٹر کا یہ بیان سامنے آیاہے جب بہار میں جے ڈی یو اور بی جے پی کے درمیان میں رسہ کشی چل رہی ہے
پٹنہ۔ مظفر نگر میں ایک ایتھونل پلانٹ کے افتتاح کے دوران بی جے پی لیڈر اور ایم ایل سی شہنواز حسین کی چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے ستائش کی ہے۔

افتتاح کے دوران عوام سے خطاب کرتے ہوئے کمار نے کہاکہ انہیں خوشی ہوئی ہے کہ حسین اس تقریب میں تشریف لائے ہیں۔ایک ایسے وقت میں بہار چیف منسٹر کا یہ بیان سامنے آیاہے جب بہار میں جے ڈی یو اور بی جے پی کے درمیان میں رسہ کشی چل رہی ہے۔ کمارنے کہاکہ ”ریاستی حکومت کا تقریب میں شرکت کرنے کے لئے انہوں نے ایک بہترین حوصلہ دیکھا ہے۔ یہ ایک بڑی بات ہے۔

موجودہ حالات میں کوئی بھی غیربی جے پی لیڈران بہار حکومت کے ایک پروگرام میں شریک ہونے کی ہمت نہیں کررہے ہیں۔

مجھے بہت مسرت ہوئی ان کی یہاں موجودگی پر۔ وہ میرے پرانے دوست ہیں اور ہم اٹل بہاری واجپائی حکومت میں کابینہ میں ایک ساتھ بھی رہے ہیں“۔چیف منسٹر نے مزیدکہاکہ ”ہم بہار میں صنعتیں قائم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ایتھونل کے پروڈکشن کے لئے مرکز سے ہم نے ایک گرانٹ کی بھی مانگ کی ہے۔ اگر مرکز مدد کرتی ہے تو یہ بہار کے لئے ایک بڑی مدد ہوگی اور اگر نہیں کرتی ہے تو ہماری حکومت اپنی گنجائش کے مطابق اس کام کوانجام دی گی“۔

کمار نے کہاکہ ”اگر مرکز ہماری مدد ایتھونل سیکٹر میں کرتی ہے‘ میں انہیں (شہنواز حسین) کو پورا کریڈیٹ اس کے لئے دو ں گا۔ میں سمجھنے سے قاصرہوں کہ ان کی پارٹی نے انہیں پروان کیوں نہیں چڑھااور انہیں مرکزی کابینہ میں جگہ نہیں دی ہے“۔

چیف منسٹر نے اپنے کابینہ وزراء کے ساتھ مظفر پور کے موتی پور صنعتی علاقے کا دورہ کیا اور وہاں پر ایتھونل پلانٹ کا افتتاح انجام دیاہے۔

کمار نے کہاکہ این ڈی اے حکومت کے دوران جب نتیش کمار کی کابینہ میں حسین صنعتی وزیر تھے انہوں نے بہار میں صنعتیں لانے کے لئے عظیم کوششیں انجام دی ہیں۔ حسین کی سخت محنت کے نتیجے میں ایتھونل پلانٹ‘ پیپسی بوٹلنگ پلانٹ اور دیگر صنعتیں بہار میں ائی ہیں۔