نتیش‘ کے سی آر کے قومی عزائم کوخاک میں ملانے کی بی جے پی تیاری کررہی ہے

,

   

بی جے پی نے انہیں ان کے ہی آبائی ریاستوں میں شکست دینے کی تیاری کررہی ہے تاکہ ان کے اپوزیشن اتحاد کے مشن کو کمزور کیاجاسکے
نئی دہلی۔ مجوزہ سال2023دونوں بی جے پی کے لئے اپنی مہم کو وسعت دینے اوراپوزیشن اتحادکی مہم کے لئے کافی اہم ہے۔نئے سال میں بہار چیف منسٹر اور جنتا دل یونائٹیڈ سربراہ چیف منسٹر نتیش کمار اپوزیشن اتحاد کے حصو ل کی مہم تیز کریں گے۔

توقع کی بھی یہ جارہی ہے کہ جنوری2023میں اپوزیشن پارٹیوں کا ایک اجلاس بھی منعقد ہوگا۔بہار میں مخالف بی جے پی پارٹیوں سے اتحاد کرتے ہوئے نتیش کمار ایک عظیم اتحاد حکومت کی قیادت کررہے ہیں۔

دوسری جانب تلنگانہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ جو بی جے پی کے خلاف اپوزیشن کا محاذ تیار کرنے میں مصروف ہیں‘ حال ہی میں انہوں نے اپنی منشاء کے اظہار کے لئے نئی دہلی میں اپنی پارٹی بھارت راشٹریہ سمیتی کے قومی دفتر کا افتتاح کیاہے۔

ان دو قائدین کے مخالف بی جے پی مشن کے وسط میں بی جے پی نے انہیں ان کے ہی آبائی ریاستوں میں شکست دینے کی تیاری کررہی ہے تاکہ ان کے اپوزیشن اتحاد کے مشن کو کمزور کیاجاسکے۔

سال2024کے لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کے درمیان میں بی جے پی نے بہار اورتلنگانہ کے لئے ایک خصوصی حکمت عملی تیار کی ہے‘ جس کے ذریعہ وہ اپنے کارکنوں کے لئے تربیتی کیمپوں کے ذریعہ سازگارسیاسی ماحول بنانے کی کوشش کررہی ہے۔

حال ہی میں مذکورہ بی جے پی نے پٹنہ میں لوک سبھا پرواس یوجنا کے تحت دو روزہ اہم تربیتی کیمپ منعقد کیا ہے۔

اسی طرح کا کیمپ پارٹی ڈسمبر28-29کے روز دو روزہ کیمپ منعقد کرنے کے متعلق سونچ رہی ہے۔بھگوا پارٹی ان پروگراموں کے ذریعہ‘ توسیع پسندوں کو تیاراور تعینات کرنا چاہتی ہے جوملک بھر میں 160لوک سبھا سیٹوں کو جیتنے میں اہم کردارادا کریں گے۔

خاص طور پر و ہ سیٹیں بھی اس میں شامل ہیں جس پر 2019کے لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کوشکست ہوئی ہے‘ اور وہ سیٹیں بھی ہیں جس پر جے ڈی یو نے بی جے پی کے ساتھ اتحاد میں جیتے ہیں۔

مذکورہ بھگوا پارٹی کی تلنگانہ میں ہر لوک سبھا حلقہ کے لئے ایک خصوصی حکمت عملی کی تیاری کررہی ہے۔