نریندر مودی درحقیقت سریندر مودی ہیں۔ راہول گاندھی

,

   

نئی دہلی۔راہول گاندھی نے اتوار کے روز وزیراعظم نریندر مودی پر تیز لفظی حملہ کیا‘ انہیں نریندر مودی کے بجائے ”سریندر مودی“ مخاطب کیا اوران پر ہندوستانی علاقے کو چین کے حوالے کرنے کا مورد الزام ٹہرایا۔ گاندھی نے ٹوئٹ کیا”نریندر مودی درحقیقت سریندر مودی ہیں“۔

وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے چین کے دستوں نے ہندوستانی علاقے درانداز ی نہیں کی ہے پر زوردئے جانے کے ایک روز مذکورہ کانگریس لیڈر نے ہفتہ کے روز کہاتھا کہ چین کی جارحیت کے سامنے مودی نے ہندوستانی علاقے کو سپرد کردیاہے‘ اپنے اس بیان سے ایک قدم آگے جاکر انہوں نے اتوار کے روز نریندر مودی کو سریندر مودی کے نام سے مخاطب کیاہے۔

مذکورہ لفظی جھڑپ کا آغاز ایک افیسر بشمول 20ہندوستانی فوجیوں کے چین کی پی ایل اے دستوں کے ساتھ مشرقی لداخ کے گلوان وادی میں 15جون کے روز پیش ائے جھڑپ میں ہلاک ہونے کے بعد سے شروع ہوا ہے۔

تاہم وزیراعظم نریندر مودی کے دفتر نے ہفتہ کے روز اس پر وضاحت کی اور جوابی حملے میں کہاکہ جمعہ کے روز گلوان اسٹانڈ آف پر کل جماعتی اجلاس کے دوران مودی کے تبصرے کی“ کچھ گوشوں سے غلط تشریح کی کوشش کی جارہی ہے“۔

وزیراعظم کے دفتر نے کہاکہ مذکورہ وزیراعظم نے خاص طور پر ہندوستانی دستوں پر زوردیا کہ وہ ایل اے سی پر خلاف ورزی کے خلاف میں سخت جوابی کاروائی کریں (انہیں روکتے ہیں‘ انہیں ٹوکتے ہیں) کے برعکس جو ماضی میں درپیش چیالنجس تھے۔