نماز کو گھروں میں ہی اداکریں اور اس وبائی مرض سے سب کو بچائیں :پروفیسر اخترالواسع

,

   

پروفیسر اخترالواسع نے سیاست ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عالم انسانیت مجموعی اعتبار سے ازمائشی دور سے گزر رہا ہے، ہمیں یہ بھی نہیں بھولنا چاہیے کہ اللہ تعالی نے انسانی جانوں کا احترام غیر معمولی طور پر بتایا ہے۔

مزید کہا کہ دین اسلام میں جہاں نماز کی فرضیت کا کوئی انکار نہیں کرسکتا اسکی اہمیت کا بھی کوئی انکار نہیں کرسکتا اسی طرح دین میں ایک رخصت کا بھی پہلو ہوتا ہے، عالم اسلام بھی اس وبا اور عذاب کا شکار ہے اس نے بھی جو ہدایت دی ہے اس پر بھی ہمیں نظر رکھنی چاہیے۔

پروفیسر اخترالواسع نے کہا کہ اس وقت جو حالات ہیں ہمیں انسانی احترام کے خاطر ایک ایسا معقول رویہ اپنانا چاہیے جس کہ لوگوں کو تکلیف نہ ہو اور وہ ہلاکت میں نہ پڑے، اس وقت صورت حال یہ کہ صرف جلال الدین عمری صاحب نے نہیں بلکہ جمیعت اہل حدیث اور فقہ جعفری کے ماننے والے شیعہ جو ہیں انہوں نے بھی ایک فیصلہ کیا ہے اور وہ اس پر قائم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ سمجھنا چاہیے کہ جو دوسرے اور عالم اسلام کے علماء کی جو رائیں ائی ہے اور جو وہاں پابندیاں لگائی گئی ہیں وہ بھی ہم سب جانتے ہیں تو میں یہ سمجھتا ہوں ہمیں رخصت پر عمل کرنا چاہیے اور نماز گھروں پر پڑھنے میں کوئی پریشانی نہیں ہے اور اللہ رب العزت نیتوں کے اوپر فیصلہ کرتا ہے وہ جانتا ہے کہ ہم کس مجبوری میں مسجدوں کو چھوڑ کر گھروں میں نماز پڑھنے پر مجبور ہیں۔

پروفیسر صاحب نے مزید کہا کہ اللہ ہم سےصرف اسی چیزوں کے بارے میں سوال کریں گے جن کے ہم مکلف ہیں، جو چیز ہمارے اختیار سے باہر ہیں اللہ اس کے بارے میں ہم سے نہیں پوچھے گا۔

انہوں نے مزید کیا کہا دیکھیں ویڈیو۔

YouTube video