نیوز کلک نے ایف ائی آر میں ان پرلگائے گئے الزامات کوناقابل قبول او ربوگس قراردیتے ہوئے مستر دکردیا

,

   

درایں اثناء دہلی پولیس پیرکے روز ان دس لوگوں سے پوچھ تاچھ کریگی جن کے نام ایف ائی آر میں درج ہیں۔ اس میں نیوز کلک کے سینئر جرنلسٹس اور کنٹریوبیویٹرس شامل ہیں۔


نئی دہلی۔ اپنے اوپر دہلی پولیس کی ایک ایف ائی آر میں لگائے الزامات کوناقابل قبول اور بوگس قراردیتے ہوئے نیوز کلک پورٹل نے مسترد کردیا اورکہاکہ شروع کی گئی یہ کاروائی ”ہندوستان میں آزاد اورخود مختار صحافت کودبانے کی کوشش کے سواکچھ نہیں ہے“۔

نیوز کلک کے خلاف انسداد دہشت گردی قانون یو اے پی اے کے تحت درج کی گئی ایف ائی آر میں دہلی پولیس نے الزام لگایا ہے کہ ”بڑی مجرمانہ سازش“کے ایک حصے کے طور پر ہندوستان کی خود مختاری میں خلل ڈالنے اور ملک میں عدم اطمینان پیدا کرنے کے لئے چین سے ایک بڑی رقم ائی ہے“۔

اس میں دعوی کیاگیا کہ غیرملکی فنڈکو چین کی کمیونسٹ پارٹی کے پروپگنڈہ ڈپارٹمنٹ کے ایک فعال رکن نیویل رائے سنگھم نے دھوکہ دہی سے لگایا۔دہلی پولیس نے جمعہ کو ایف ائی آر کی ایک کاپی پورٹل کوفراہم کی ہے۔

جمعہ کی رات میں ایک بیان میں ایکس پر پورٹل نے کہاکہ ”مذکورہ نیوزکلک کو چین سے یا کسی چینی کمپنیوں سے کوئی ہدایت یا فنڈنگ حاصل نہیں ہوئی ہے۔

مزید نیوز کلک نے کبھی بھی تشدد‘ علیحدگی یاکسی بھی طرح سے کسی بھی غیر قانونی عمل کی حوصلہ افزائی کرنے کا ارتکاب یا کوشش نہیں ہے۔ نیوز کلک کے کوریج کا جائزہ جوکہ آزادنہ طور پر ان لائن دستیاب ہے۔

نیوز کلک کے دعوؤں کی سچائی کی نشاندہی کرنے کے لئے کافی ہونا چاہئے“۔اس میں کہاگیا ہے کہ نیوزکلک ملک کے عدالتی نظام میں پورا یقین رکھتا ہے اوریقین ہے کہ اس کا موقف درست ثابت ہوگا۔

پیر کے روز مذکورہ دہلی پولیس نے نیوز کلک کے بانی او رایڈیٹر ان چیف پربیرپورکایاستھا اور ایچ آر سربراہ امیت چکرورتی کو پورٹل سے متعلق 88مقامات اور اس کے صحافیوں کے مکانات پر دھاوؤں کے بعد گرفتار کرلیاہے۔

پولیس حکام نے بتایا انہوں نے ایس کیس سے مبینہ طور پرجڑے لوگوں کے ایک اور سیٹ کو بلایاہے۔جمعرات اور جمعہ کو کم ازکم 20افراد پہلے ہی ختم ہوچکے ہیں۔