نیویارک : اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے کہا ہے کہ جوہری ہتھیار انسانیت کے لیے بدستور خطرہ ہیں۔گوٹیرس نے 2024 کا نوبل امن انعام حاصل کرنے والی تنظیم “نیہون ہدانکیو” کے حوالے سے ایک تحریری بیان دیا۔گوٹیرس نے 2024 کا نوبل امن انعام حاصل کرنے پر ہیروشیما اور ناگاساکی پر گرائے گئے ایٹم بموں سے بچ جانے والے افراد کی تشکیل کردہ “نیہون ہدانکیو” تنظیم کو مبارکباد دی۔”نیوکلیئر ہتھیار انسانیت کے لیے مسلسل خطرہ ہیں۔” تنبیہ کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ عالمی رہنماؤں کو اب یہ دیکھنا چاہیے کہ جوہری ہتھیار تحفظ اور سلامتی کے نظریے سے عاری محض “مہلک” ہتھیار ہیں۔گوٹیرس نے کہا کہ نیوکلیئرہتھیاروں کے خطرے کو ختم کرنے کا واحد طریقہ ان ہتھیاروں کو مکمل طور پر تباہ کرنا ہے۔اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ اقوام متحدہ کے اہم مقاصد میں سے ایک جنگوں میں ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کا سد باب کرنا ہے۔اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ نیوکلیئرہتھیار انسانی تاریخ کے سب سے زیادہ تباہ کن ہتھیار ہیں، حق نے کہا کہ اسی لیے ان ہتھیاروں کے استعمال کو روکنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔