نیویارک کی نمائش میں بن لادن کی دس سالوں تک کئی گئی تفصیلات شامل

,

   

جہاں پر وہ رہتا تھا اس کے پاکستانی گھر کا ایک ماڈل اور ایک ویڈیو جس میں بارک اوباما نے دھاوی کی منظوری دینے کے لئے اپنی ہچکچاہٹ کی وضاحت کی ہے‘ ایک نئی نمائش میں 9/11کے سرغنہ اوسامہ بن لادن کے قتل کے لئے کئے گئے اپریشن کی تفصیلات کو پیش کیاگیاہے

نیویارک۔یہاں کے ایک میوزیم میں 11ستمبر2001کے حملے کی یاد تازہ کرنے والے نمائش جمعہ کے روز”انکشاف‘ بن لادن کی تلاش“ کے عنوان پر شروع کی گئی‘ جس میں امریکہ میں ہونے والے سب سے خطرناک حملے کا واحد ماسٹر مائنڈ کی دس سالوں تک جاری رہنے والی تلاش کا ذکر کیاگیا ہے۔

الیس گرینوالڈ صدر اور چیف ایکزیکیٹو9/11یاد گار میوزیم نے اے ایف پی کو بتایا کہ”یہ تاریخ کی پہلی صف میں شامل ہونے کے مترادف ہے“۔

انہو ں نے کہاکہ ”اس میں ہمیں واقعہ کے اندر جھانکنے کا موقع ملتا ہے کہ کس طرح وہاں پر رہنے والے لوگوں نے درحقیقت چھاپہ ماری انجام دی تھی“

۔مذکورہ امریکہ کی خفیہ سرویس کی زیرقیادت تلاشی کرنے والے دستے نے یکم او ر2مئی2011کی درمیانی رات میں جیرونیومی اپیرشن کے ساتھ یہ کام کیاتھا جس کے کمانڈو کے دھاوے کے بن لادن کو اپنے انجام تک پہنچایا‘ بن لادن پر جڑواں ٹاور کو دھماکے سے آڑانے اور اس حملے میں 3,000لوگوں کی موت کا ذمہ دار ٹہرایاگیاتھا۔

یہ نمائش کو مئی2021تک جاری رہے گی اس میں امریکہ او رپاکستان کے خفیہ اہلکاروں کے درمیان میں ہوئی مفاہمت جیسے معاملات کا انکشاف نہیں کیاگیا ہے۔

مگر 60اشیاء کے استعمال‘ جس میں ویلا سے ضبط سامان بھی شامل ہے اوردرجنوں فوٹوز او رویڈیوز کا بھی مندوبین مشاہدہ کرسکتے ہیں جس کے ذریعہ خفیہ ایجنسیوں نے القاعدہ لیڈر کی تلاش کرنے کی کوشش کی تھی۔

اس نمائش میں جہاں امریکی دستوں اور اس کے کمانڈرس کے کارناموں کی تفصیلات پیش کی گئی وہیں‘ کئی امریکیوں کے لئے یہ نمائش 9/11کے غم کو تازہ کرنے والا بھی کہاجارہا ہے